بامیان کے مرکز میں غیر ملکی سیاحوں پر حملے کی نئی تفصیلات:

#image_title

المرصاد کو ایک سیکورٹی ذریعے سے اطلاع ملی ہے کہ بامیان کے مرکز میں غیر ملکی سیاحوں پر حملہ آور اس حالت میں گرفتار ہوا کہ اس کا ایک ہاتھ زخمی تھا۔

 

بامیان کے مرکز گوارہ کے رہائشی سرور ولد قنبر علی (جو کہ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں) کو بامیان کے مرکز میں غیر ملکی سیاحوں پر حملہ کرنے والے اہم کردار کے طور پر گرفتار کیا گیا، مذکور حملہ آور حملے کے بعد کسی جگہ چھپ گیے تھے اور سیکورٹی فورسز کے پہنچنے سے اس نے فرار ہونے کی کوشش کی کہ سیکیورٹی مجاہدین کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی بھی ہوا ہے اور پناہگاہ سے ایک کلاشنکوف اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

 

سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ وہ ایک ملک کی انٹیلی جنس تنظیم سے تعلق کی وجہ سے کافی عرصے سے شک اور تعاقب میں تھا اور اسے تین ماہ قبل سیکیورٹی فورسز نے تین دن کے لیے حراست میں لیا تھا۔

اس سکیورٹی ذریعے کے مطابق تجزیہ کچھ یوں ہے کہ مذکورہ حملے کی منصوبہ بندی ایک غیر ملکی انٹیلی جنس تنظیم نے کی تھی اور اس انٹیلی جنس تنظیم کو ایسی دہشت گردی کا کافی تجربہ ہے۔

اس حملے کے مختلف مقاصد ہو سکتے ہیں۔

Author

Exit mobile version