بورکینافاسو میں القاعدہ نے دو داعشیوں کو مار ڈالا

#image_title

مغربی افریقہ اور ساحل کے علاقے میں القاعدہ کی مقامی شاخ کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ انہوں نے ایک آپریشن کے دوران دو داعشی خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔

جماعۃ نصرۃ الاسلام والمسلمین کے میڈیا آفس ’’الزلاقہ‘‘ نے پیر (9 دسمبر) کو اطلاع دی کہ بورکینافاسو کے علاقے میں انہوں نے دو داعشیوں کو ایک جھڑپ میں مار ڈالا۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ یہ جھڑپ دوری شہر کے دادیل علاقے میں ہوئی، جس کے نتیجے میں دو داعشی ہلاک ہو گئے اور ان سے اسلحہ اور چار موٹرسائیکلیں ضبط کرلی گئیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جماعۃ نصرۃ الاسلام والمسلمین افریقہ کے مغربی حصے (مالي، بورکینافاسو اور نائیجر) اور ساحل میں القاعدہ کی ایک فعال شاخ ہے، جو ’’مغرب اسلامی میں القاعدہ” کے تحت کام کر رہی ہے۔ تاہم افغانستان کی طرح، مغربی افریقہ اور ساحل میں بھی داعشی خوارج مجاہدین اور ان کے اصل دشمنوں کفار کے درمیان رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

Author

Exit mobile version