خوارج (داعش) تاریخ کے اوراق میں | اٹھارہویں قسط

✍️ بہاند ایمن

خوارج کے ترتیب کردہ حملوں کے نتیجے میں، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تین مشہور صحابہ کو شہید کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے تھے ، صرف ابن ملجم اپنا ہدف حاصل کر سکا۔

کیونکہ برک التمیمی نے، جس نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو قتل کرنے کی ذمہ داری لی تھی، اس وقت حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ پر حملہ کیا جب وہ نماز فجر کے لیے مسجد کی طرف جا رہے تھے، لیکن برک کی تلوار کا وار حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاؤں پر لگا اور وہ معمولی زخمی ہو گئے، پھر اسے دوسری بار حملہ کرنے کا موقع میسر نہ آ سکا کیونکہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے محافظین نے اسے پکڑ لیا۔

برک التمیمی نے معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا:

ایک خوشخبری کے بدلے مجھے رہا کر دو ۔ اور وہ یہ کہ آج علی رضی اللہ عنہ قتل ہو گئے۔

معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا:

تمہارے ساتھی بھی ناکام ہو گئے ہوں گے۔

برک نے جواب دیا:

نہیں، علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ کوئی محافظ نہیں ہو تا۔

اس کے باوجود برک مارا گیا۔

باقی رہ گیا حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو قتل کرنے کا ذمہ دار فرد، جو عمرو التمیمی تھا۔ اس خارجی کا ہدف ویسے ہی ہاتھ سے جاتا رہا کیونکہ اسی رات عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سخت بیمار پڑ گئے اور انہوں نے نمازِ فجر اپنے گھر پر ہی ادا کی۔

اس صبح نماز فجر کی امامت خارجہ بن ابی حبیبہ رضی اللہ عنہ نے کروائی، تو عمرو التمیمی نے گمان کیا کہ یہی عمرو بن العاص ہیں، تو اس نے ان پر حملہ کر دیا، اور خارجہ رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا۔

بعد میں عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے حکم دیا اور اس خارجی کا سر بھی تن سے جدا کر دیا گیا۔

Author

Exit mobile version