Site icon المرصاد

داعشیوں نے پیسے نہ دینے پر ایک عام شہری کے گھر پر دستی بم سے حملہ کر دیا

داعشی خوارج نے شام کے صوبہ دیر الزور میں ایک عام شہری کے گھر پر اس لیے دستی بموں سے حملہ کر دیا کہ اس نے انہیں پیسے دینے سے انکار کر دیا تھا۔

شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دیر الزور کے مشرق میں واقع گاؤں زیبان میں پیش آیا اور نشانہ بنایا جانے والے گھر کے مالک کی موبائل فون کی دکان تھی اور داعشیوں نے اس سے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ شام میں دیر الزور وہ علاقہ ہے جہاں داعشی لوگوں سے جہاد کے ساتھ تعاون اور زکوۃ کے نام پر بزور ہتھیاتے ہیں اور نہ دینے پر ان لوگوں اور ان کے گھروں پر حملے کرتے ہیں۔

Exit mobile version