داعشی خوارج غزہ اور طوفان الاقصیٰ کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورتے ہیں

اسلام کا مبارک نام استعمال کر کے اور مسلمانوں کے مصائب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کو دھوکہ دینا معاصر خوارج کی ہمیشہ کی عادت رہی ہے۔ حال ہی میں اس منحرف گروہ کے اعلامی کارکنوں نے غزہ کے مسلمانوں اور طوفان الاقصیٰ کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورنا شروع کیے ہیں۔

مجریات الاحداث نامی ادارہ داعشی خوارج کا ایک غیر رسمی میڈیا ہے جو بلواسطہ طور پر داعش کے لیے پراپیگنڈہ کرتا ہے اور اس کی خبریں اور مؤقف نشر کرتا ہے۔ اس چینل نے مارچ سے البنیان المرصوص کے نام سے ایک مہم شروع کر رکھی ہے جس میں غزہ کے مسلمانوں اور طوفان الاقصیٰ کاروائیوں کے ساتھ مالی معاونت کرنے کے لیے لوگوں کو ترغیب دی جاتی ہے۔ مجریات الاحداث نے لوگوں کی تسلی کے لیے امداد کی بعض تصاویر بھی نشر کی ہیں۔

داعشی خوارج غزہ اور طوفان الاقصیٰ کے نام پر بیسے بٹور رہے ہیں حالانکہ ان کے نزدیک فلسطین کی تمام جہادی تنظیمیں اور ان کے حامی کافر ہیں۔ خوارج کے مؤقف کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یہ فتنہ گر گروہ اب بھی مسلمانوں کے مصائب سے ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے، ان کے نام پر پیسے بٹورتا ہے، اور اپنے ناپاک اہداف پورے کرتا ہے۔ کیونکہ اسلام، اور مومنین کی نصرت اور جہاد کے نام پر جمع کیے گئے تمام پیسے داعشی خوارج ان کاموں پر خرچ کرتے ہیں جو اسلام اور جہاد کی بدنامی اور مومنین کی مزید شکست کا باعث بنتے ہیں۔

یاد رہے کہ داعشی خوارج نے بارہا خود بھی شکایت کی ہے کہ ان کے نام پر اکٹھی کی گئی مالی معاونت داعش کے ذمہ داران اپنے ذاتی استعمال میں لاتے ہیں۔

Author

Exit mobile version