نعمان ہروی
کسی معاشرے میں بعض شہرت حاصل کرنے کے شوقین اپنی شہرت کی خاطر کسی بھی قسم کے بیان یا اقدام سے دریغ نہیں کرتے چاہے وہ بیان یا اقدام کتنا ہی غیر سنجیدہ، ناممکن اور برے ہی کیوں نہ ہو۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا سابق وزیر اطلاعات جان اچکزئی، جو اپنی قوم و ملت کے خلاف بیانات دینے میں شہرت کا حامل ہے، مزید شہرت کے حصول کے لیے ایسے خواب ذکر کرتا ہے جنہوں نے برطانوی، سوویت اور امریکی سپر پاور کو قبر تک پہنچایا۔
اگر تو یہ اس کی ذاتی رائے ہے پھر تو خیر ہے کہ اسے شہرت کی خواہش کہہ لیں گے لیکن اگر اس کے پیچھے کوئی خفیہ طاقت ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس طرح افغانوں کو ڈرا دیں یا ان کو آزمائیں تو پھر انہیں جان لینا چاہیے کہ وہ اپنا یہ ارمان اپنے ساتھ قبر میں ہی لے جائیں اور ایسا کوئی اقدام کوئی معمولی عمل نہیں بلکہ افغانستان کے ساتھ مکمل جنگ کے اعلان کے مترادف ہوگا اور اس کے نتائج ان قوتوں کے لیے اتنے خطرناک ہوں گے کہ جن کا سامنا اسے پہلے کسی بیرونی جنگ میں نہ انہیں نہ کسی اور ملک کو ہوا ہو گا اور واخان پھر ضرور افغانستان کو خشکی میں محصور رہنے سے باہر نکال لے گا اور سمندر کی حدود تک پہنچا دے گا، پھر افغانستان خطے میں بری اور بحری راستوں کے اتصال کا مرکز ہو گا۔ ان شاء اللہ۔