قندھار حملے کے بارے میں نئے انکشافات

#image_title

المرصاد کو سکیورٹی ذرائع سے تازہ معلومات وصول ہوئی ہیں کہ کندھار حملہ مادیاروف اسدبیک نامی ایک شخص نے کیا جو وسطی ایشیا کے ایک ملک کا شہری تھا۔

کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے ایک اور ساتھی کے ساتھ دو ماہ قبل پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں داعش خراسان میں شامل ہوا تھا۔

یہ دونوں پچھلے دو ماہ سے بلوچستان میں عقیدے اور فکر کی تربیت حاصل کر رہے تھے۔

 

مادیاروف اسدبیک حملے سے چند روز قبل قندھار میں داخل ہوا اور پھر قندھار حملہ کیا۔

 

ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان اب داعش خراسان کے ایک اہم مرکز کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

 

اس صوبے میں داعشیوں کے خفیہ مراکز، تربیتی مراکز اور بارود بنانے کی ورکشاپس موجود ہیں۔

 

کہا جاتا ہے کہ داعش خراسان کا سربراہ شہاب المہاجر خود بھی اور اپنے قریبی ساتھیوں سمیت صوبہ بلوچستان میں رہ رہا ہے اور اس جگہ سے افغانستان اور دیگر دنیا میں حملے ترتیب دیتا ہے۔

 

ایران میں کرمان حملہ بھی پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے طارق اور عبد اللہ کے فرضی ناموں والے ایک تاجکستانی شہری نے ترتیب دیا تھا اور وہ اس حملے کے اہم منصوبہ سازوں میں سے تھا۔

 

یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان میں بھی داعشی فوج کے سیاسی مخالفین، مغرب مخالف دینی علمائے کرام اور پاکستانی بلوچ قوم پرستوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

Author

Exit mobile version