Site icon المرصاد

ذبیح اللہ مجاہد نے آج کی پریس کانفرنس میں کہا:

امارتِ اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی فوج کے اندر ایک مخصوص متعصب ٹولہ ایسا ہے جو افغانستان کی موجودہ امن و ترقی کو برداشت نہیں کرسکتا۔ اسی وجہ سے اُس نے افغانستان کے بارے میں تشویش اور بدگمانی پھیلانے کی سازشیں شروع کردی ہیں، اور افغانستان و خطے کے لیے خطرہ پیدا کرنے کی غرض سے اپنی سرزمین پر داعشی خوارج کو پناہ دی ہے۔
امارتِ اسلامیہ کے ترجمان نے المرصاد ادارے کی سابقہ رپورٹس کی تائید کرتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں افغانستان اور خطے میں خوارج کی جانب سے کیے گئے تمام حملے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مراکز میں منصوبہ بند کیے گئے تھے، اور حملہ آوروں کو وہیں تربیت دی گئی تھی۔

Exit mobile version