شام میں داعشی بندوق کی نوک پر لوگوں سے پیسے ہتھیاتے ہیں

#image_title

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (Syrian Observaotry for Human Rights) کا کہنا ہے کہ داعشیوں نے مشرقی حمس کے شہر تدمر میں کسانوں کو دھمکیاں دی ہیں اور کہا ہے کہ اگر انہوں نے زکوٰۃ کے نام پر انہیں پیسے نہ دیے تو انہیں سزا دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار داعشیوں نے تدمر شہر کے کسانوں کو کہا کہ وہ ذکوۃ ادا کرنے کے پابند ہیں اور اگر وہ پیسے نہیں دیں گے تو انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا اور جلا وطن ہو جائیں گے۔

"شام کے علاقے دیر الزور میں داعش لوگوں سے بذور زکوۃ اور ٹیکس وصول کرتی ہے۔”

شام کے مختلف علاقوں میں لوگوں سے بندوق کی نوک پر پیسے ہتھیانا داعشیوں کی عادت رہی ہے۔ گزشتہ برس مئی میں دیر الزور میں ابو حمام کے علاقے سوح الذیب میں بعض داعشی موٹرسائیکلوں پر کسانوں کے پاس گئے، ان پر تشدد کیا اور پھر انہیں دھمکی دی کہ دوبارہ اس علاقے میں نظر نہ آئیں۔ اسی طرح گزشتہ برس مئی کے آغاز میں دو داعشی جنگجو دیر الزور کے علاقے شحیل میں ایک تیل کے تاجر کے گھر گئے اور زکوۃ کا مطالبہ کیا۔

Author

Exit mobile version