عراق میں لوگ داعش کے ہاتھوں مارے گئے رشتہ داروں کی لاشیں تلاش کر رہے ہیں۔

#image_title

ترکی کی اناضول ایجنسی نے کہا کہ عراق کے شمال میں ترکمان قبیلے کے لوگ اپنے رشتہ داروں کی لاشیں اس گڑھے میں تلاش کر رہے ہیں جہاں داعشی خوارج نے 2014 سے 2017 کے درمیان تقریباً 1500 افراد کو قتل کرنے کے بعد انہیں پھینک دیا تھا۔

 

رپورٹ کے مطابق یہ گڑھا موصل شہر کے مغرب میں تل عفر کے علاقے میں واقع ہے جو تقریباً 100 میٹر گہرا ہے اور جہاں داعش ہلاک ہونے والوں کی لاشیں پھینکا کرتی تھی۔

 

تل عفر علاقے کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس کنویں میں 1500 سے زائد لاشیں پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک خواتین اور بچوں سمیت 200 سے زائد لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے اور دیگر کی تلاش کے لیے کام جاری ہے۔

 

اس علاقے پر داعشی خوارج نے 2014 میں اپنے اقتدار کے پہلے دنوں میں قبضہ کر لیا تھا اور 2017 تک اس علاقے نے اس گروہ کے وحشیانہ مظالم کا مشاہدہ کرلیا

Author

Exit mobile version