Site icon المرصاد

مالی میں ایک داعشی کمانڈر ہلاک، دوسرا فوج کے آگے سرینڈر ہوچکا ہے

مالی کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے داعش کے ’’ولایتِ صحرا‘‘ کے ایک اہم کمانڈر کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔

فوج کی فیس بک صفحے پر شائع ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’ابو دہدہ‘‘ کے نام سے معروف داعشی کمانڈر کو گزشتہ کل ہفتے کے روز (۲۸ جون / ۲ محرم) میناکا صوبے کے چیمام علاقے میں اپنے ایک محافظ سمیت ہلاک کیا گیا۔

سیکیورٹی حکام نے ہلاک ہونے والے شخص کی شہریت ظاہر نہیں کی، تاہم بعض ذرائع کے مطابق وہ مراکشی تھا۔

ابو دہدہ کے قتل کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اسی دوران مالی کی فوج کے سامنے ابو بکر ابراہیم” نامی ایک داعشی کمانڈر اور اس کے ۱۰ ساتھیوں کی سرینڈر ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

Exit mobile version