مالی میں داعش کا مشہور کمانڈر "ھیغو” مارا گیا

#image_title

مالی کے حکام نے گزشتہ پیر اعلان کیا کہ داعش کا ایک اہم اور مشہور کمانڈر ابو حذیفہ "ھیغو” ایک کاروائی میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

مالی فوج نے ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ابو حذیفہ لیپٹاکو کے علاقے میں جاری اس آپریشن کے نتیجے میں مارا گیا جس کا مقصد داعش اور دیگر مسلحہ گروہوں کا خاتمہ ہے۔

ابو حذیفہ الصحراوی کا تعلق مراکش سے تھا اور خوارج کی صفوں میں "ھیغو” کے نام سے مشہور تھا۔ وہ مالی اور دیگر ممالک (برکینا فاسو اور نائجر) میں مقامی سکیورٹی فورسز ، القاعدہ کے مجاہدین اور عام عوام کے خلاف خوارج کی کاروائیوں کا ذمہ دار تھا۔

ھیغو مالی اور پڑوسی ممالک میں اپنی تنظیم کے علاوہ باقی تمام لوگوں کے ساتھ برسر جنگ تھا۔ گزشتہ برس جولائی میں ہزاروں عام لوگ اس گروہ کی کاروائیوں کے خوف سے اپنے علاقے چھوڑ کر الجزائر کے سرحدی علاقوں کی طرف چلے گئے تھے۔

Author

Exit mobile version