Site icon المرصاد

کردستان کے لیے داعش کا امیر زندہ گرفتار

عراق کی نیشنل سیکیورٹی سروس نے آج ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ کرکوک کے علاقے میں کیے گئے آپریشن کے دوران داعش کے ایک نیٹ ورک کو ختم کر دیا گیا ہے اور کردستان کے لیے اس گروہ کے امیر کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عراق کے سرکاری میڈیا ایجنسی نے ترجمان کے حوالے سے خبر دی کہ یہ آپریشن سلیمانیہ شہر میں انجام پایا، جس کے نتیجے میں داعش کے ایک سات رکنی گروہ اور کردستان کے لیے داعش کے امیر آزاد سخی کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

عراق داعش کی فتنہ انگیزی کا مرکز رہا ہے، تاہم اس وقت یہ داعش کے اندر جاسوسوں کے ٹھکانے کے طور پر مشہور ہے ۔

Exit mobile version