کنڑ سوکی ضلع میں دو داعشی جنگجو ہلاک 

#image_title

المرصاد کو اطلاع ملی ہے کہ کل رات صوبہ کنڑ کے ضلع سوکی کے علاقہ دیوگل کے گاؤں سپیدار میں انٹیلی جنس کی اسپیشل فورسز نے داعشی خوارج کے ایک خفیہ ٹھکانے پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں داعش کے دو جنگجو ہلاک ہوگئے۔

 

ذرائع کے مطابق آپریشن میں دو عدد ہتھیار، گولہ بارود، ہینڈ گرنیڈ اور کچھ اہم دستاویزات بھی سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیں۔

 

سیکیورٹی ذرائع نے المرصاد کو تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کا نام آئین اور دوسرا سلمان ہے، دونوں سرگرم داعشی ارکان تھے اور اپنے ضلع میں فتنہ برپا کرنے کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔

Author

Exit mobile version