امریکہ میں ایک پاکستانی شہری داعش کے لیے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار

امریکہ کی وزارت انصاف نے کل بروز جمعہ خبر نشر کی ہے کہ ایک پاکستانی شہری کو داعش کی حمایت میں حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ محمد شاہزیب خان جدون نامی ایک ۲۰ سالہ پاکستانی شہری کینیڈا میں رہائش پزیر تھا اور اس نے امریکہ پہنچنے کے بعد اکتوبر میں نیویارک شہر میں حملہ کرنے کا ارادہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ تاجکستان کے بعد پاکستان وہ ملک ہے جس کے شہریوں کو خوارج زیادہ تر بیرونِ ملک حملوں کے لیے بھرتی کرتے ہیں۔

Author

Exit mobile version