ایران اور ترکی میں داعشی گرفتار

ایران کے صوبہ مازندران کے علاقے نوشہر میں تین داعشی گرفتار کیے گئے ہیں۔

نوشہر کے پولیس کمانڈر نے کل ہفتے کے دن میڈیا کو بتایا کہ داعشیوں کا منصوبہ تھا کہ شہر کے اندر ایسے مقامات پر حملہ کریں جہاں سیاحوں کی بھیڑ زیادہ ہو۔

ایرانی حکام نے گرفتار شدہ داعشیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

دوسری جانب ترک میڈیا نے خبر دی ہے کہ ۳ اکتوبر کو استنبول میں ایک شامی شہری، جو داعشیوں کے لیے بارودی سرنگیں تیار کرتا تھا، ایک آپریشن میں گرفتار کر لیا گیا۔ مذکورہ شخص کا نام رامی بتایا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ ترکی سے باہر داعشیوں کو بم بنانے کی ٹریننگ دیتا تھا اور خود بھی استنبول میں اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترکی اور ایران دونوں وہ ممالک ہیں جنہیں داعشی اپنے افراد اور پیسوں کی منتقلی کے لیے بطور ٹرانزٹ راستے کے استعمال کرتے ہیں۔

Author

Exit mobile version