ایران میں ۱۴ داعشی گرفتار

ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گزشتہ چند روز میں ۱۴ داعشی مختلف آپریشنز کے نتیجے میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

اس پریس ریلیز میں و ۲۳ اگست ۲۰۲۴ء بروز جمعہ نشر ہوئی، کہا گیا ہے کہ یہ افراد فارس، تہران، البرز اور خوزستان صوبوں میں اس وقت گرفتار کر لیے گئے جب وہ چند روز قبل ایران میں حملے کرنے کی غرض سے غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے۔

ایرانی حکام اور میڈیا نے اب تک یہ ذکر نہیں کیا کہ یہ افراد کس طرح اور کس راستے سے ایران داخل ہوئے، لیکن داعشی خوارج خطے میں لوگوں کی منتقلی کے لیے اپنی قیادت کے موجودہ مرکز، پاکستان، سے راستے استعمال کرتے ہیں۔

Author

Exit mobile version