مغربِ اسلامی اور مغربی افریقہ میں القاعدہ جہادی تنظیم کی شاخ نے بورکینافاسو میں داعشیوں پر حملہ کیا ہے۔
جماعة نصرة الاسلام والمسلمین کے نشریاتی ادارے الزلاقۃ نے ۸ جولائی کو اطلاع دی ہے کہ بورکینا فاسو کے دوری صوبے کے بانبوفا علاقے میں انہوں نے داعشی خوارج کے ایک گروہ پر حملہ کرکے انہیں جانی نقصان پہنچایا ہے۔
اس سے قبل بھی القاعدہ نے بورکینافاسو میں داعشیوں کے خلاف کاروائیاں کی تھیں اور انہیں بھاری جانی نقصان پہنچایا تھا۔

