Site icon المرصاد

داعش کا دير الزور ميں تيل کے ٹينکر پر حملہ

داعش نے شام کے صوبے دير الزور ميں امير افراد اور کمپنيوں سے زبردستي رقم وصول کرنے کے آپریشنز کے سلسلے ميں حال ہی ميں ايک تيل کے ٹينکر پر حملہ کيا ہے۔

شام کے انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے ادارے نے بتايا کہ اس ٹينکر کو دير الزور کے مغرب ميں الکبر اور الجزرات گاؤں کے درميان داعش نے نشانہ بنايا۔ حملے کے نتیجے ميں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہيں ملی، البتہ ٹينکر کو نقصان پہنچا ہے۔

دير الزور وہ علاقہ ہے جو زيادہ تر کرد ملیشياؤں کے تسلط ميں ہے اور داعش بھی وہاں سرگرم ہے۔ اس صوبے ميں داعش کافی عرصے سے معاشی آپریشنز کے عنوان سے امير افراد اور تيل کی کمپنيوں کو دھمکاتی ہے اور ان سے رقم مانگتی ہے، اور اگر وہ رقم نہ ديں تو ان پر يا ان کی جائيداد اور املاک پر حملے کرتی ہے۔

Exit mobile version