Site icon المرصاد

شامی حکومت نے تین داعشیوں کو ہلاک اور چار دیگر کو زندہ گرفتار کر لیا

شامی سکیورٹی فورسز نے حلب شہر میں داعشیوں کے ایک ٹھکانے پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں تین داعشی ہلاک اور چار دیگر کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

شامی وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ آپریشن گزشتہ ہفتے حلب شہر میں کیا گیا اور ٹھکانے سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور ایک خودکش جیکٹ برآمد کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ داعشیوں کے اس نیٹ ورک کا تخریبی سرگرمیوں میں ہاتھ تھا اور وہ مزید حملوں کی کوشش کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر کے اوائل میں جب بشار رجیم کا تختہ الٹا گیا تو داعشیوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ نئی بننے والی حکومت کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے، لیکن ان کے متعدد عناصر نئی حکومت کے آپریشنز میں ہلاک یا زندہ گرفتار ہو چکے ہیں۔

Exit mobile version