عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے لیے داعش کا گورنر ایک فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔
مذکورہ ایجنسی نے عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے حوالے سے لکھا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے علاقے العیس میں پیر کے روز ہونے والے حملے میں چار افراد مارے گئے تھے، جن میں سے ایک ابوعمر القریشی ہے جسے صوبہ صلاح الدین کے لیے داعش کی جانب سے گورنر مقرر کیا گیا تھا۔
یہ بات قابل غور ہے کہ عراق کبھی داعشی فتنے اور اس کی سرکشی کا سرچشمہ اور مرکز تھا لیکن اب داعش کے بعض ذرائع نے بارہا کہا ہے کہ اس وقت عراق میں داعشیوں کی صفیں جاسوسوں سے بھری ہوئی ہیں اور ان کے درمیان باہمی اختلافات بھی اپنے عروج پر پہنچ چکے ہیں۔