غور کے مرکز میں داعشی خوارج گروپ کوختم کر دیا گیا

#image_title

امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان نے آج دیر گئے اطلاع دی، کہ صوبہ غور کے مرکز فیروزکوہ شہر کے مضافات میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں داعش کے دو جنگجو مارے گئے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی اتوار (17 ربیع الثانی / 29 میزان) کو فیروزکوہ شہر کے علاقے مارکوہ میں کی گئی، جس کے نتیجے میں مقامی خارجی گروپ کا سرغنہ ساتھی سمیت مارا گیا۔ اس گروپ کے دیگرافراد زندہ پکڑلیے گئے۔

مجاہد نے مزید کہا کہ یہ وہی گروپ تھا جس نے گزشتہ ربیع الاول مہینے کی 9 تاریخ کو غور اور دایکندی کے درمیان سڑک پر 14 سے زائد افراد کو قتل کیا تھا اور یہ کابل اور بامیان میں ہونے والے بعض حملوں میں بھی ملوث تھا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بار پھر المرصاد کی رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس گروپ کی براہ راست قیادت بلوچستان میں داعش کے مراکز سے کی جاتی تھی اور وہیں سے اپنے اہداف حاصل کرتے تھے۔

Author

Exit mobile version