Site icon المرصاد

نو داعشی ادلب میں زندہ گرفتار

شامی سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبہ ادلب میں داعشیوں کے ایک ٹھکانے پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں داعشیوں کا ایک اہم نیٹ ورک مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا اور اس کے نو ارکان کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

سات اگست کی شام وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ ادلب کے علاقے حارم میں کی گئی اس کارروائی میں داعشیوں کا وہ گروہ پکڑا گیا جو پانچ عراقیوں کے قتل میں ملوث تھا اور مزید تخریبی کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

بیان کے مطابق، ٹھکانے سے اسلحہ، دھماکہ خیز جیکٹس، مارٹر گولے، بارودی سرنگیں، بارود اور دیگر اہم سامان اور آلات برآمد کیے گئے۔

واضح رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد، داعشیوں نے شام کی نئی حکومت کے خلاف جنگ کو وسعت دینے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، لیکن حالیہ گرفتاریوں اور کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی انتظامیہ ان کے خلاف چوکنا ہے اور اس فاسد اور خونخوار گروہ کو شام کو دوبارہ جنگ کا میدان بنانے نہیں دے گی۔

Exit mobile version