Site icon المرصاد

پشاور شہر کے قریب باڑہ کے علاقے میں 11 داعشی ہلاک

المرصاد کو ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب باڑہ کے قمبرخیلو کے علاقے شنکو میں داعشیوں کے ایک ٹھکانے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں گیارہ (11) داعشی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق، اس حملے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر داعشی غیر ملکی شہری تھے، جو اس وقت یہاں مقیم ہوئے تھے جب گزشتہ سال نومبر کے آخر میں جبارمیلہ کے علاقے میں ان کے مراکز پر ڈرون حملے کیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ باڑہ کا شنکو علاقہ پشاور کے حیات آباد سے صرف چند کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ ذرائع کے مطابق نشانہ بنائے گئے اس ٹھکانے سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر پاکستانی فوج کی چیک پوسٹیں بھی موجود ہیں۔

المرصاد کے ذرائع نے تصدیق کی کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مراکز کے خاتمے کے بعد، داعشیوں نے اپنا زیادہ تر دھیان خیبر ایجنسی کی طرف مرکوز کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، مستونگ سے فرار ہونے والے داعشی اب کوشش کر رہے ہیں کہ خیبر ایجنسی کے پہاڑی علاقوں میں دوبارہ اپنے آپریشنز شروع کریں اور اپنی سرگرمیوں کو منظم کریں۔

Exit mobile version