پاکستانی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانے، لاشوں کے میدان میں رہ جانے اور بعض اہلکاروں کے زندہ گرفتار ہونے کے بعد، بالآخر جنگ بندی کے اعلان کی درخواست کرنی پڑی، جس کا اعلان خود پاکستانی فوج نے باقاعدہ طور پر کر دیا ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان بھی جلد اس جنگ بندی کو قبول کرنے کا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کی جانب سے ۴۸ گھنٹوں کے لیے جنگ بندی منظور کی گئی ہے۔
اس کے بعد ضروری ہے کہ پاکستانی فوج؛ جس کی جانب سے یہ جارحیت سب سے پہلے شروع ہوئی تھی، فرضی سرحد سے پیدا ہونے والے مسائل اور دیگر امور کے حل کے لیے معقول اور منطقی اقدامات کرے۔




















































