آسٹرین میڈیا نے خبر نشر کی ہے کہ ایک گرفتار داعشی نے جیل میں خود کشی کر لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق چالیس سالہ داعشی داغستانی تھا، گزشتہ برس کے آخر میں گرفتار ہوا اور اس پر خراسانی خوارج کی رہنمائی میں آسٹریا میں کچھ اہداف پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام تھا۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ اسے گزشتہ جمعرات کی صبح روس کے علاقے داغستان ڈی پورٹ کیا جانا تھا لیکن طیارے کی پرواز سے کچھ دیر قبل اس نے اپنے سیل میں لٹک کر خودکشی کر لی۔
واضح رہے کہ آسٹریا اور جرمنی یورپ کے وہ دو ممالک ہیں جہاں وسطی ایشیا سے تعلق رکھنے والے بہت سے خوارج رہتے ہیں اور حالیہ ماہ میں ان میں سے بعض کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔