رات گئے پکتیا اور خوست میں امارتِ اسلامیہ افغانستان کی سرحدی فورسز نے فرضی سرحد سے ملحقہ اہم مقامات پر ٹارگٹڈ آپریشنز کیے ہیں۔
ذرائع نے المرصاد کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے یہ حملے پکتیا کے ڈنڈ پٹان ضلع کی دوسری جانب ڈبگئی علاقے میں اور خوست کے علیشیر ضلع کی جانب سے فرضی سرحد کے پار اوزگڑی علاقے میں اہم مقامات پر کیے ہیں۔ ان حملوں کے دوران متعدد مقامات پر صبح تک آگ کے شعلے بھڑکتے رہے۔
اس وقت تک پاکستانی حکام نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن ذرائع کے مطابق اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی افواج اور ان کی چوکیوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔۔