افریقہ میں القاعدہ جہادی تحریک کی مقامی شاخ نے بورکینافاسو میں چار داعشیوں کو آپریشن کے دوران قتل کردیا ہے۔
جماعة نصرة الاسلام والمسلمین کے نشریاتی ادارے الزلاقة نے اتوار کو ایک خبر میں کہا کہ گذشتہ ہفتے 28 دسمبر کو بورکینافاسو کے ودالا صوبے کے سکوڈو علاقے میں مجاہدین نے داعشی دہشت گردوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار داعشی ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے داعشیوں سے ایک دہشکہ، دو کلاشنکوف، موبائل فونز اور دیگر اسلحہ ضبط کیا گیا ہے اور ان کی گاڑی بھی جلادی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جماعة نصرة الاسلام والمسلمین افریقہ کے مغربی حصے ( مالی، بورکینافاسو اور نائیجر) میں القاعدہ کی ایک فعال شاخ ہے، جو ” مغربِ اسلامی میں تنظیم القاعدہ” کے تحت فعال ہے۔