ترکی کے وزیر داخلہ نے آج پیر کے روز کہا ہے کہ عید کے دنوں میں وسیع پیمانے پر کی گئی کاروائی کے نتیجے میں ۳۱ افراد کو داعشی خوارج سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
علی یرلیکایا نے یہ خبر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر نشر کی ہے اور کہا ہے کہ ان افراد کو ترکی میں داعش کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے لیے جاری آپریشن کے دوران چھ صوبوں سے گرفتار کیا گیا۔ ترکی داعش کے جنگجوؤں اور رقوم کی منتقلی کا اہم مرکز ہے اور مغرب کے ساتھ وسطی ایشیاء اور دیگر ایشائی ممالک لوگ اس ملک کے ذریعے آتے جاتے ہیں۔