ترکی کے وزیر داخلہ نے جمعرات کو کہا ہے انہوں نے GURZ-I نامی آپریشن میں ۷۲ افراد کو داعش کے ساتھ تعلق کے شک میں گرفتار کیا ہے۔
علی یرلیکایا نے یہ بیان اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دیا اور کہا کہ یہ افراد ۱۳ صوبوں سے گرفتار کیے گئے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ترکی میں، جو کہ داعش کے لیے افراد اور اموال کے انتقال کے اہم مرکز کی حیثیت کا حامل ہے، خوارج کے خلاف آپریشنز میں اضافہ ہوا ہے، اور سینکڑوں افراد کو اس گروہ سے تعلقات رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔