مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنا:
عثمانی خلافت کے زوال کے بعد سےآج تک، عالمِ کفر کی تمام کوششیں مسلمانوں کے دوبارہ اتحاد اور یکجہتی کو روکنے پر مرکوز رہی ہیں؛ کیونکہ اگر اسلامی ممالک اور طاقتوں کا اتحاد ہو جاتا ہے تو یہ امت اپنی عظمت و شان میں واپس آئے گی اور مغرب اور دنیا پرستوں کے سامنے ایک ناقابل شکست طاقت بن جائے گی۔
اسی لیے اسلام دشمن مختلف منصوبے بنا کر ہمیشہ کوشش کرتے رہے ہیں کہ مختلف بہانوں سے مسلمانوں اور مسلمحکومتوں کے درمیان تفرقہ پیدا کریں اور انہیں معمولی معاملات میں الجھائے رکھیں۔
یہ کوششیں ہر دور میں مختلف رہی ہیں اور ہر بار مسلم معاشروں میں ایک نئے لبادے میں ظاہر ہوتی رہی ہیں؛ مثلاً کبھی مسلمانوں کے درمیان نسلی اور لسانی افتراق ڈال کر، کبھی سیاسی تحریکوں یا مذہبی تحریکوں کو جنم دے کر اور کبھی جہادی گروہوں کے لبادے میں۔
داعشی خوارج کو بھی مغرب اور اسلام دشمنوں کی کوششوں کا ثمرہ سمجھا جا سکتا ہے، جو امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کو روکنے کے لیے کی گئی تھیں؛ یہ بدنام زمانہ گروہ بڑی حد تک مغرب کی طرف سے سونپے گئے اس فریضے کو کامیابی سے انجام دے رہا ہے۔
جی ہاں! خلافت موہومہ کے اقتدار میں آنے سے لے کر آج تک، خوارج نے امتِ مسلمہ کو کسی بھی دشمن سے زیادہ ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور اس امت کے درمیان اختلاف اور نفاق کے ناپاک بیج بوئے ہیں۔
خوارج کے اچانک ظہور سے، تمام اسلامی ممالک میں اور یہاں تک کہ غیر اسلامی ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کے درمیان بھی گہرے اختلافات پیدا ہوئے ہیں، اور وہ امت جو اتحاد قائم کرنے کی کوشش کر رہی تھی، پہلے سے بھی زیادہ منتشر ہو گئی۔
بدنام زمانہ خوارج نے اپنے باطل نظریات سے نوجوان نسل کی ذہنیت کو آلودہ کیا ہے اور نہ صرف اسلامی معاشروں میں بلکہ خاندانوں کے درمیان بھی تفریق پیدا کی ہے، بھائی کو بھائی سے اور بیٹے کو باپ سے جدا کر دیا ہے۔
جو لوگ اس عرصے کے دوران خوارج کے دھوکے میں آ گئے اور خود کو ان کے ہاتھوں کا آلہ کار بنا لیا، انہوں نے ایک دوسرے کو کافر قرار دینے کا سلسلہ شروع کیا اور ایک دوسرے کے دلوں میں نفرت اور عداوت کے بیج بوئے۔
جبکہ تمام مسلمانوں کے ساتھ دوستی اور کفار سے دشمنی کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے سچے پیروکاروں کی نیک خصلتوں میں شمار کیا گیا ہے؛ لیکن داعشی خوارج اور ان کے فریب خوردگان دراصل اس کے برعکس ہیں جو وہ دعویٰ کرتے ہیں، وہ مسلمانوں سے بغض اور دشمنی رکھتے ہیں اور اسلام دشمنوں سے دوستی اور محبت۔
جاری ہے…