ادارہ المرصاد کو اطلاع ملی ہے کہ کنڑ کے ضلع مانوگی میں کل رات امارت اسلامیہ افغانستان کی سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے دو اہم ارکان مارے گئے۔
ذرائع نے المرصاد کو بتایا کہ یہ آپریشن گزشتہ رات کنڑ کے ضلع مونگی کے علاقے شوڑک میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں خارجی گروہ کے دو اہم کارندے مارے گئے جن کے قبضے سے دو عدد بندوقیں، گولیاں، دستی بم اور بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق یہ دو افراد جن میں سے ایک پاکستانی ہے، جو دیگر تخریبی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ اس بم دھماکے میں بھی ملوث تھا، جس میں رواں ماہ ربیع الثانی کی پہلی تاریخ کو ضلع چوکی کی وادی دیوگل میں ایک رینجر گاڑی کو نشانہ بنایا گیاتھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مقتول پاکستانی خراسانی خوارج کا اہم رکن اور آپریشنل منیجر تھا اور اس کے ساتھ مارا جانے والا اس کا دوست تین ماہ قبل پاکستان سے افغانستان آیا تھا۔