آج شام (۲۸ جمادی الثانی) کو صوبہ کنڑ میں ایک داعشی سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارا گیا۔
ذرائع نے المرصاد کو بتایا کہ سید ملا عرف حماس نامی یہ داعشی بالاصل ضلع مانوگی کا رہائشی تھا اور تخریبی کاروائیوں کی خاطر ضلع نرنگ آیا، جہاں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران اس نے مزاحمت کی کوشش کی اور اپنے کیے کی سزا پا گیا۔
ذرائع کے مطابق وہ دیگر داعشیوں کی طرح امارت اسلامیہ افغانستان کی سکیورٹی فورسز کے آپریشن سے ڈر کر پاکستان فرار ہو گیا تھا اور بلوجستان میں دھماکہ خیز مواد کی تربیت حاصل کرنے کے بعد حال ہی میں ملک واپس آیا تھا۔