المرصاد کو اطلاع ملی ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی سپیشل فورسز نے صوبہ ہرات میں داعش کے ایک اہم نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گزشتہ چند دنوں میں عمل میں لایا گیا جس کے نتیجے میں خوارج کے متعدد اہم اور سرگرم ارکان گرفتار کر لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق، یہ نیٹ ورک صوبہ ہرات میں ہونے والی تمام کاروائیوں میں ملوث تھااور ۲۹ اپریل کو ضلع گزرہ میں ہونے والا حملہ بھی اسی نیٹ ورک نے کیا تھا جس میں ایک بچے سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ذرائع نے المرصاد کو مزید بتایا کہ ہرات میں اس نیٹ ورک کی قیادت پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں داعش کی آپریشنل شاخ کر رہی تھی اور اس کے بعض ارکان نے (جو اب گرفتار ہیں) حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا۔
یاد رہے کہ افغانستان سے پسپائی کے بعد خراسانی خوارج نے اپنا مرکز پاکستان کے صوبہ بلوچستان منتقل کر لیا تھا اور اب وہاں سے افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک میں اپنے نیٹ ورک کی قیادت کرتے ہیں۔