عراق میں داعشی خوارج کی منتقلی کا اہم ذمہ دار شخص مارا گیا ہے۔
عراقی حکومت کے سیکورٹی حکام نے کل 28 مارچ کو اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شام کی سرحد پر ایک خصوصی آپریشن میں داعش کے ایک اہم رکن سمیر خضر شریف شیحان النمراوی کو ہلاک کر دیا ہے۔
اخبار کے مطابق سمیر نمراوی عراق اور شام کے درمیان جنگجوؤں، ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی منتقلی کا ذمہ دار تھا۔ ایک اور میڈیا نے عراقی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وہ پہلے رقہ میں داعش کی مالی امور کا انچارج رہ چکا ہے۔
قابل غور ہے کہ عراقی حکومت نے گذشتہ ہفتے صلاح الدین اور کرکوک صوبوں میں باقی ماندہ داعشی خوارج کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کے تیسرے مرحلے کا اعلان کیا تھا۔
عراق کسی دور میں داعشی خوارج کا سب سے مضبوط مرکز تھا، لیکن ان کی مبینہ خلافت کے خاتمے کے بعد، عراقی داعشیوں کو اندرونی جاسوسوں کی وجہ سے بہت مشکل صورتحال کا سامنا ہے، اور اکثر و بیشتر اپنی تحفظ کے لیے ان کارروائیوں کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کرتے جو انہوں نے سر انجام دئے ہوتے ہیں۔