امارت اسلامی افغانستان کے حکام نے المرصاد کی بار بار آنے والی رپورٹوں کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراسان کے خوارج پاکستان میں تربیتی مراکز بنائے ہوئے ہیں، جہاں وہ اپنے جنگجوؤں کو تربیت دے کر انہیں افغانستان کے ساتھ ساتھ دیگر ہمسایہ ممالک بھیجتے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی فوج کی پروپیگنڈہ مشینری کے ساتھ جڑی ایک میڈیا رپورٹ نے انسداد دہشت گردی کے ذرائع سے تصدیق کی ہے کہ داعش نے پشاور شہر اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں خودکش حملوں کے لیے تربیت بنائے ہوئے ہیں، جہاں اپنے جنگجوؤں کو تربیت دیتی ہے۔
خیبر کرونیکلز نامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انہی تربیتی کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے والے داعش کے جنگجوؤں کو پاکستان کے سیاسی رہنماؤں اور دیگر اہم اہداف پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی سونپی گئی ہے۔ (المرصاد نے گذشتہ اکتوبر میں اطلاع دی تھی کہ داعش پاکستان میں اہم مذہبی اور سیاسی شخصیات اور ان افراد کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو پاکستانی حکومت کے مخالف ہیں)۔ خیبر کرونیکلز نے یہ باتیں اس رپورٹ میں کی ہیں جو اس نے پشاور میں تین داعشیوں کی گرفتاری کے بارے میں شائع کی تھی۔
یہ میڈیا ادارہ پاکستانی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے پریس ونگ ISPR سے قریبی تعلقات رکھتا ہے اور اس کی مالی معاونت بھی اسی ادارے کی جانب سے کی جاتی ہے؛ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، اس میڈیا ادارے کا زیادہ تر فوکس خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر ہے اورISPR کے تعاون سے دیگر اداروں کی طرح، اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے صرف فوج کے موقف کو بالواسطہ طور پر کوریج فراہم کرتا ہے اور اس کے علاوہ دیگر نشریات نہیں کرتا۔