مشرق وسطیٰ کی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شام کے دیرالزور میں داعش کے ایک مقامی رہنماء کو اپنے ایک ساتھی کے ساتھ فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، ابو یوسف نامی یہ شخص داعش کی صفوں میں محمود کے نام سے مشہور تھا اور دیرالزور صوبے میں اس کی سرگرمیاں تھیں۔
شام میں انسانی حقوق کے ادارے نے کہا ہے کہ ابو یوسف داعش کے لیے ذیلی صوبے الخیر کے گورنر کے طور پر سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔
اب تک داعش کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ دیرالزور وہ شہر ہے جہاں داعش خفیہ طور پر موجود ہے اور وقتاً فوقتاً مقامی سرمایہ دار افراد پر پیسوں کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے حملے کرتے رہتے ہیں۔