داعشیوں کے نام نہاد رہنما کے حکم پر ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان میں اپنے مقامی عہدیداروں سے ملاقات کے لیے آیا۔
المرصاد کو ذرائع نے بتایا کہ شام اور عراق سے داعش کا ایک وفد، داعشی رہنما عبدالقادر مؤمن کی ہدایت پر پاکستان کے صوبے بلوچستان پہنچا اور وہاں خراسانی خوارج کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس دورے اور ملاقات کا مقصد علاقے اور مغربی دنیا میں خراسانی داعشیوں کی سرگرمیوں کو بڑھانا اور اس مقصد کے لیے خراسانی شاخ کو ساتھ ضروری تعاون فراہم کرنا تھا۔
یاد رہے کہ خراسانی شاخ مرکزی داعش کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، اور حالیہ ملاقات اور ہدایات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ خوارج بلوچستان سے اپنی سرگرمیوں کو منظم کرنا چاہتے ہیں اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پھیلانا چاہتے ہیں۔