بورکینافاسو میں القاعدہ کی مقامی شاخ کے آپریشن میں چار داعشی ہلاک اور ان کا اسلحہ ضبط کرلیا گیا ہے۔
جماعة نصرة الاسلام والمسلمین کے نشریاتی ادارے الزلاقة نے شعبان کی ۲۸ تاریخ کو خبر دی کہ گزشتہ پیر (شعبان کی ۲۵ تاریخ) کو وودالا صوبے کے غیرماکوی علاقے میں مجاہدین نے داعشیوں کے ایک گروہ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار داعشی ہلاک ہوگئے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے ایک پیکا(سب مشین گن)، دو کلاشنکوف اور دو موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لی گئیں۔
اس سے پہلے بھی وودالا صوبے میں القاعدہ نے داعشیوں کے ساتھ جھڑپیں کی تھیں اور ان کے متعدد ارکان کو ہلاک کردیا تھا۔