امریکہ اور روس عرصہ دراز سے ایک دوسرے کی گھات میں رہتے ہیں، یہ صورتحال یک طرفہ نہ رہی ہے اور نہ رہ سکتی ہے، کبھی اک پلڑہ بھاری ہو جاتا ہے اور کبھی دوسرا۔
یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے اور کافر ایک دوسرے کو نوچ رہے ہیں۔
چند روز قبل امریکی حکومت نے روس کے حوالے سے چند باتیں کی تھیں، کہا جاتا ہے کہ امریکہ نے روس کے ساتھ ملک کے اندر اس کے خلاف ہونے والے ایک بڑے حملے کی معلومات شریک کی تھیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ کہ حملہ داعش خراسان کرے گی۔
امریکہ نے جو منصوبہ بنایا تھا وہ پورا ہوا۔
یہاں میں اپنی سوچ آپ سے بیان کرتا ہوں، امریکہ نے خراسان شاخ کی بات کی۔ امریکہ ثابت کرنا چاہتا تھا کہ واقعی میں خراسان شاخ موجود ہے، اس لیے پاکستان کی مدد سے داعشی خوارج کے ذریعے قندھار میں مظلوم افغانوں پر وحشیانہ حملہ کروایا گیا۔ جب یہ بات ثابت ہو گئی کہ داعش کی خراسان شاخ موجود اور فعال ہے تو اسی وقت امریکہ نے اپنے دوسرے منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا اور ماسکو میں بھی حملہ کروا دیا، اور حملہ بھی ایسا کہ ایک میوزیکل کانسرٹ میں حملہ آور بھاری اسلحے سمیت گھستے ہیں، پھر حملے کے بعد فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو جاتے ہیں۔ یہ کوئی معمولی کاروائی نہیں، اور نہ ہی داعش جیسا چھوٹا گروہ کسی کی مدد کے بغیر کر سکتا ہے، اس لیے لازمی طور پر اس کے پیچھے کوئی بڑا ہاتھ موجود ہے، (درحقیقت یہ روس اور امریکہ کی پرانی دشمنی ہے جو چلتی آ رہی ہے)۔ پھر داعشی خوارج کا ایک حملہ آور روسی افواج کے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے اور وہ کچھ مبہم سی باتیں کرتا ہے کہ مجھے فلاں پاپ (پادری) نے پیسے دیے تھے کہ میں یہ حملہ کروں اور مجھے اس نے ابھارا تھا۔
یہ ہتھکنڈے جنہیں کفار استعمال کرتے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح کفر ایک دوسرے کے خلاف اسلام کے لبادے میں اپنے غلاموں کو استعمال کرتا ہے تاکہ نہ اس پر الزام آئے نہ ہی دشمنی آشکارہ ہو۔ فاعتبروا یا أولی الابصار
اس پوری کہانی میں ہمارے لیے کچھ نہیں ہم بس اتنا کہتے ہیں کہ اللھم اشغل الظالمین باالظالمین
عجیب بات یہ ہے کہ دونوں حملوں میں تاجک باشندوں کو استعمال کیا گیا، شاید یہ روس پر کثیر جہتی حملے کے منصوبے کا اہم جزو تھا۔
میں ان سے کہتا ہوں جو اس حملے پر فخر کر رہے ہیں کہ تمہارے داعشیوں کی بنیاد امریکہ اور اسرائیل نے اس وقت تک کے لیے رکھی ہے جب تک کہ اس سے انہیں فائدہ حاصل ہو، ابھی تو تم خوش ہو رہے ہو لیکن جب تمہاری ضرورت باقی نہیں رہے گی تو بغدادی کی طرح تمہیں بھی اپنے ہاتھوں سے مار ڈالیں گے۔