جب امت کے عام افکار و نظریات کو شک و شبہات کی طوفانی لہروں میں چھوڑ دیا جائے، ایمان کے بنیادی ستون فکری حملوں کی زد میں آ جائیں، اور حقیقت کی روشنی باطل کی دھول میں چھپ جائے؛ تو وہ اپنی راہ کھو دیتی ہے، حق جھوٹ کی فوجوں سے لڑتے لڑتے بے حال ہو جاتا ہے، اور اسلام کا مقدس پیغام غیر مسلم افکار کی تاریکیوں میں دفن ہو جاتا ہے۔
لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ہر باطل کے مقابلے میں حق کا ایک قافلہ اٹھا ہے، ہر تاریکی کے مقابلے میں روشنی کا ایک چراغ روشن ہوا ہے، اور ہر فکری حملے کے جواب میں ایمان کا ایک محاذ بنایا گیا ہے۔ یہ محاذ ان مؤمنوں کی جرأت کی نمائندگی کرتا ہے، جو نہ فکری طور پر تسلیم ہوئے، نہ ان کا قلم خشک ہوا، اور نہ ہی ان کے عمل کا قافلہ رک سکا۔
المرصاد اسی محاذ کا محافظ ہے، اس قافلے کا رکن ہے، جس نے امت کی فکری اور نظریاتی جہاد کے لئے آستینیں چڑھائی ہوئی ہیں، عقیدے اور فکری دفاع کے لئے قلم اٹھایا ہے، اور شعور و فکری بیداری کے لئے اپنی آواز بلند کی ہے۔
اسی جدوجہد کی تسلسل میں، المرصاد نے "فکری ارمغان” کے عنوان سے پی ڈی ایف (PDF) کتابوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، جس کا مقصد امت کے نوجوانوں، ان کے افکار کی صحیح تعمیر، عقیدے کا تحفظ، اور جہادی فکر کی تجدید ہے۔ یہ صرف ایک کتاب نہیں ہے، بلکہ یہ شعور اور علم کا ایک قافلہ ہے، حقیقت کا ایک پیغام ہے، اور فکری جہاد کا ایک نیا سفر ہے۔
’’فکری ارمغان‘‘ کے ابواب:
۱۔ مقالہ:
یہ باب امت کی موجودہ فکری، سیاسی، اور سماجی حالت کا گہرا تجزیہ پیش کرے گا تاکہ قارئین دنیا کے حالات کے پیچھے چھپے ہوئے حقائق کو سمجھ سکیں، امت کے موجودہ چیلنجز کو پہچان سکیں، اور اپنے دین اور عقیدے کا دفاع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر سکیں۔
۲۔ ابطال امت:
یہ باب ان بہادر شہداء کی زندگی پر مبنی ہوگا جنہوں نے امت کی عزت اور اسلام کے بقاء کے لیے قربانیوں کا قلعہ تعمیر کیا، اور اپنے ایمان کی پیاس شہادت سے بجھائی۔ یہ باب ایمان، ایثار اور قربانی کا درس دے گا، اور امت کے نوجوانوں کو جہادی شعور دینے کی کوشش کرے گا۔
۳۔ خوارج عصر:
باطل ہمیشہ نئی شکل میں خود کو پیش کرتا ہے، اسلام کے نام پر غلط فائدہ اٹھاتا ہے، اور امت کو فتنے کی کھائی میں دھکیل دیتا ہے۔ یہ باب معاصر خوارج کے فتنوں، ان کے عقیدے کے انحرافات، اور امت کے خلاف ان کے نقصانات کا گہرا تجزیہ کرے گا تاکہ مسلمان ان کے شیطانی جالوں سے محفوظ رہ سکیں۔
۴۔ دینی اور جہادی موضوعات:
ایمان، عبادت، جہاد، تقویٰ – یہ اسلام کے وہ بنیادی اصول ہیں جو ایک مؤمن کو عقیدے کی طاقت فراہم کرتے ہیں اور دنیا کے امتحانات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بخشتے ہیں۔ اس باب میں دینی بصیرت، اسلامی فکر، اور جہادی روح کے استحکام کے لیے تحقیقی تحریریں پیش کرے گا۔
۵۔ سیاسی اور سماجی موضوعات:
مسلمانوں کے خلاف ہر دن نئی سازشیں تیار کی جاتی ہیں، نئے فتنے ابھرتے ہیں، اور امت عالمی طاقتوں کے سازشوں کا شکار بنتی ہے۔ یہ باب دنیا کے حالات، اسلامی امت کے چیلنجز، اور ان کے حل کے امکانات پر ایک گہرا تجزیہ پیش کرے گا تاکہ مسلمان ان چیلنجز کے حل کے لیے اپنی پوزیشن کو واضح کر سکیں۔
المرصاد اشاعتی ادارہ یہ سلسلہ ہر ماہ شائع شدہ تحریروں میں سے بہترین مواد سے ترتیب دیتا ہے، تاکہ امت کی فکری خزانے اور علمی سرمایہ کو محفوظ رکھا جا سکے، اور امت کو فکر، شعور اور بصیرت کا ایک مسلسل منبع فراہم کیا جاتا رہے۔
المرصاد یہ فکری خزانہ آپ کے سامنے فخر کے ساتھ پیش کرتا ہے، تاکہ امت کی فکری بیداری کا تسلسل برقرار رہے، قافلہ ایمان و یقین اپنے سفر کو دوام بخش سکے، اور اسلامی نظام کے قیام اور تحفظ کی روح زندہ و جاوید رہے۔
واللہ المستعان
یہاں سے پڑھیں