داعشی خوارج نے شام کے صوبہ دیر الزور میں ایک عام شہری کے گھر پر اس لیے دستی بموں سے حملہ کر دیا کہ اس نے انہیں پیسے دینے سے انکار کر دیا تھا۔
شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دیر الزور کے مشرق میں واقع گاؤں زیبان میں پیش آیا اور نشانہ بنایا جانے والے گھر کے مالک کی موبائل فون کی دکان تھی اور داعشیوں نے اس سے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ شام میں دیر الزور وہ علاقہ ہے جہاں داعشی لوگوں سے جہاد کے ساتھ تعاون اور زکوۃ کے نام پر بزور ہتھیاتے ہیں اور نہ دینے پر ان لوگوں اور ان کے گھروں پر حملے کرتے ہیں۔