جمعرات, جولائی 23, 2026
المرصاد
  • صفحہ اول
  • اداریہ
    اسلام آباد حملہ اور تازہ حقائق! اداریہ

    اسلام آباد حملہ اور تازہ حقائق! اداریہ

    جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ الزام افغانستان پر کیوں لگایا گیا؟

    پاکستان میں داعش کے تین اہم رہنماؤں کی گرفتاری کس بات کا ثبوت ہے؟

    افغانستان اور پاکستان تعلقات: فوج میں ایک لابی مسائل کی جڑ

    پاکستان اپنے مفادات کے لیے چین کو علاقائی پراکسی جنگ میں گھسیٹ رہا ہے

    افغانستان پر پابندیوں کی مانیٹرنگ کمیٹی یا خطے کے ممالک کو  دھوکہ دینے کا آلہ؟

  • خبریں
    • تمام
    • افغانستان
    • عالمی خبریں
    • علاقائی خبریں
    امارتِ اسلامیہ کی فضائیہ نے آج رات بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں افغان اربکیوں کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنایا

    پاکستان کے زیرِ کنٹرول علاقے میں گرفتار ہونے والا احمد کازانچی کون ہے؟

    خیبر کے علاقے قمبرخیل میں داعشی خوارج کا ایک اہم مرکز ڈرون حملوں میں تباہ کر دیا گیا ہے

    دنیا اور مسلم سرزمینوں پر امارت اسلامیہ کے اثرات

    امن کے سائے میں عید کی رونقیں!

    امن کے سائے میں عید کی رونقیں!

    امن کے فرشتوں کی پناہ میں عید

    امن کے فرشتوں کی پناہ میں عید

    • افغانستان
    • علاقائی خبریں
    • عالمی خبریں
  • تبصرے اور تحریرات
    • تمام
    • تجزیاتی تحریرات
    • جہادی تحریرات
    • خوارج العصر
    • سیاسی تحریرات
    • علمی تحریرات
    خوارج کے جانشین! چھٹی قسط

    خوارج کے جانشین! چھٹی قسط

    حدود کے نفاذ میں معاصر اسلامی نظام کی حکمتِ عملی اور داعشی خوارج کی سخت گیر روش کے نتائج!

    مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اور غیر عسکری تسلط

    مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اور غیر عسکری تسلط

    داعش: امریکہ کا سب سے منافع بخش منصوبہ! دسویں قسط

    افغان-پاکستان تعلقات کی مفاہمت کا فکری آغاز؛ 2021ء سے 2022ء تک کابل میں امن مذاکرات کا تعمیری دورانیہ پہلی قسط

    غزہ آتش و آہن کے شعلوں میں! چھٹی قسط

    غزہ آتش و آہن کے شعلوں میں! چھٹی قسط

    • خوارج العصر
    • سیاسی تحریرات
    • جہادی تحریرات
    • علمی تحریرات
    • تجزیاتی تحریرات
  • علماء
    • تمام
    • شیخ رحیم الله حقاني تقبله الله
    شیخ محمد ادریس تقبله الله کے قاتل کون ہیں اور کہاں ہیں؟

    شہید شیخ‌الاسلام رحیم‌الله حقانی؛ فقیہ، جہاد کا علم بردار اور داعشی خوارج کا دشمن

    شہید شیخ رحیم اللہ حقانی اور داعشی خوارج کے جرائم

    امت کے عظیم محسن اور علمی ہستی

    امت کے عظیم محسن اور علمی ہستی

    وہ پہاڑ جس کی چوٹی سورج کی شعاؤں سے پھر کبھی روشن نہ ہو گی

    امیر المؤمنین ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ: گھور اندھیروں کے بعد روشن صبح

  • ابطالِ امت
    نڈر جوانمرد شہید احمد فرید احرار تقبلہ اللہ زندگی اور خدمات پر ایک مختصر نظر

    محاذوں کا جوانمرد اور عالمی سیاست کا درخشاں ستارہ: شہید ملا اختر محمد منصور تقبلہ اللہ

    ملا اختر محمد منصور رحمہ اللہ کی قائدانہ بصیرت اور تاریخی کارنامے!

    شہید ملا اختر محمد منصور؛ وہ مجاہد جو شہادت کے بعد امر ہوگیا

    خواجہ شفیق اللہ ابو قدامہ تقبّلہ اللہ کی زندگی اور کارناموں پر مختصر نظر!

    عزالدین حداد: مردِ مجاہد جسے شہادت امر کر گئی!

  • اصدارات
  • انفوگرافکس
  • لائبریری
  • المرصاد
    • پښتو
    • دری
    • عربي
    • English
    • বাংলা
کو ئی نتیجہ
تمام نتائج دیکھیں

صفحہ اول تبصرے و تحریرات

حدود کے نفاذ میں معاصر اسلامی نظام کی حکمتِ عملی اور داعشی خوارج کی سخت گیر روش کے نتائج!

اکبر جمال

حدود کے نفاذ میں معاصر اسلامی نظام کی حکمتِ عملی اور داعشی خوارج کی سخت گیر روش کے نتائج!
Share on FacebookShare on Twitter

پچھلے کچھ عرصے سے ایک سوال کثرت سے گردش کر رہا ہے، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ امارتِ اسلامیہ قاتل کو قصاصاً قتل کرتی اور شرابی یا غیر شادی شدہ زانی پر کوڑوں کی سزا بھی نافذ کرتی ہے، لیکن ابھی تک کسی چور کا ہاتھ کاٹنے یا شادی شدہ زانی کو سنگسار کرنے کی کوئی خبر نظر سے نہیں گزری، آخر اس کی کیا وجہ ہے؟

یاد رہنا چاہیے کہ یہ سوال دراصل اس فکری الجھن کا عکاس ہے، جو نظامِ شریعت کو صرف سزاؤں کے نفاذ کی عینک سے دیکھنے کے باعث پیدا ہوتی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ شریعتِ اسلامیہ کا نظامِ عقوبات محض سزاؤں کے نفاذ کا نام نہیں… بلکہ یہ عدل و انصاف، انسانی جان و مال کی حفاظت اور معاشرتی اصلاح کا ایک عادلانہ اور حکیمانہ امتزاج ہے۔

اس جیسی دیگر تحاریر

خوارج کے جانشین! چھٹی قسط

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اور غیر عسکری تسلط

داعش: امریکہ کا سب سے منافع بخش منصوبہ! دسویں قسط

معترضین یا سطحی نظر رکھنے والے بعض احباب کا یہ اشکال کہ ‘اسلامی حکومت میں چوری پر ہاتھ کاٹنے یا شادی شدہ زانی کو سنگسار کرنے کے واقعات کثرت سے کیوں نظر نہیں آتے’… دراصل شریعت کے مزاج، تعزیری حکمتِ عملی اور حدود کی سخت شرائط سے ناواقفیت پر مبنی ہے۔

شریعتِ اسلامیہ کے حقیقی فہم کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ اسلام کا بنیادی مزاج جرم ثابت کرنے کی ضد کرنا نہیں، بلکہ جہاں تک ممکن ہو سزاؤں کو ٹالنا ہے۔ فقہِ اسلامی کا یہ ایک متفق علیہ اور بنیادی ترین اصول ہے کہ ‘جہاں بھی جرم کے قطعی ثبوت میں معمولی سا شبہ پیدا ہو جائے، وہاں حد کی سزا ساقط ہو جاتی ہے’۔

سیدنا عبداللہ بن مسعود اور دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے مروی مشہور نبوی ارشاد ہے کہ ‘جہاں تک ممکن ہو مسلمانوں سے حدود کی سزاؤں کو ٹالو، اگر ملزم کے بچنے کی کوئی راہ نکلتی ہو تو اس کا راستہ چھوڑ دو۔ کیوں کہ امام یا قاضی کا معاف کرنے میں غلطی کرنا، سزا دینے میں غلطی کرنے سے کہیں بہتر ہے۔
حدیث کا عربی متن یہ ہے:
‘ادْرَءُوا الْحُدُودَ عَنِ الْمُسْلِمِينَ مَا اسْتَطَعْتُمْ، فَإِنْ كَانَ لَهُ مَخْرَجٌ فَخَلُّوا سَبِيلَهُ، فَإِنَّ الإِمَامَ أَنْ يُخْطِئَ فِي الْعَفْوِ خَيْرٌ مِنْ أَنْ يُخْطِئَ فِي الْعُقُوبَةِ.’ (سنن الترمذی، کتاب الحدود ‘باب ما جاء في درء الحدود’، حدیث نمبر:1424)

اس نبوی ارشاد کا یہ حصہ کہ ‘قاضی کا معاف کرنے میں غلطی کرنا سزا دینے میں غلطی کرنے سے بہتر ہے’، اسلامی قانونِ قضا (Jurisprudence) کا وہ شاہکار اصول ہے، جس پر جدید دنیا کا پورا نظامِ انصاف رشک کرتا ہے۔
اس کا سادہ اور منطقی مفہوم یہ ہے کہ ‘اگر کسی ایسے شخص کو رہا کر دیا جائے، جو حقیقت میں مجرم تھا تو یہ ایک عدالتی تسامح یا غلطی ضرور ہے، مگر اس کا نقصان صرف ایک فرد کی حد تک یا محدود ہوتا ہے۔ اس کے برعکس اگر کسی ایسے شخص کو سزا دے دی جائے، جو حقیقت میں بے گناہ تھا تو یہ ایک ایسا سنگین ظلم اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جو پورے عدالتی نظام کے وقار اور ریاست کے جواز کو مٹی میں ملا دیتا ہے۔ ایک مجرم کا سزا سے بچ جانا معاشرے کے لیے اتنا بڑا خطرہ نہیں ہے، جتنا بڑا خطرہ ایک بے گناہ کا سلاخوں کے پیچھے جانا یا اس کا ناحق خون بہنا ہے۔’

لہذا سزا دینے میں غلطی اس لیے بھی زیادہ ہولناک ہے، کیوں کہ ہاتھ کاٹنا یا قصاصاً جان سے مارنے جیسے حدود کی سزائیں ناقابلِ واپسی (Irreversible) ہوتی ہیں۔ اگر کسی بے گناہ کا ہاتھ کاٹ دیا جائے یا اسے سنگسار کر دیا جائے اور بعد میں عدالت پر یہ واضح ہو کہ فیصلہ غلط تھا تو عدالت چاہ کر بھی اس بندے کا کٹا ہوا ہاتھ یا اس کی چھینی گئی زندگی واپس نہیں لوٹا سکتی۔

اسی لیے شریعت قاضی کو پابند کرتی ہے کہ وہ ملزم کو ہمیشہ شک کا فائدہ (Benefit of Doubt) دے۔ اسلام کا یہ تصورِ عدل واضح کرتا ہے کہ اسلامی ریاست سزائیں دینے کی پیاسی نہیں ہے، بلکہ اس کا اصل مقصد جان و مال کا تحفظ ہے۔ جب عدالتیں سو فیصد یقین کے بغیر صرف جذبات یا دباؤ میں آ کر سزائیں سنانے لگیں تو وہ عدلِ فاروقی کا نمونہ نہیں رہتیں، بلکہ ظلم کا ہتھیار بن جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شریعت نے معافی کی غلطی کو سزا کی غلطی پر ترجیح دی ہے، تاکہ معاشرے کا کوئی ایک بے گناہ فرد بھی نظامِ انصاف کے ہاتھوں مظلوم نہ بن سکے۔

چناں چہ یہ نبوی اسلوب واشگاف الفاظ میں بتاتا ہے کہ اسلام ملزم کو اقرارِ جرم سے بچنے اور توبہ کی طرف راغب کرنے کی مہلت دیتا ہے، نہ کہ سزا دینے میں جلدی کرتا ہے۔ عہدِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں جب سیدنا ماعز بن مالک اسلمی رضی اللہ عنہ نے خود حاضر ہو کر چار مرتبہ زنا کا اقرار کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر بار منہ مبارک دوسری طرف پھیر لیا اور یہاں تک پوچھا کہ ‘کیا تم پاگل ہو یا کیا تم نے صرف بوس و کنار تو نہیں کیا؟’

یہ پورا واقعہ شریعت کے اسی رحم دِلانہ مزاج کی عکاسی کرتا ہے کہ جب تک جرم سورج کی طرح واضح نہ ہو، حد نافذ نہ کی جائے۔
یہی وجہ ہے کہ عوام الناس جسے ایک سادہ امر سمجھتے ہیں، اس حدِ سرقہ یعنی چوری کی سزا کے نفاذ کے لیے فقہِ اسلامی میں اتنی کڑی شرائط رکھی گئی ہیں کہ ان کا بیک وقت پورا ہونا عام حالات میں بہت نادر اور تقریباً نایاب ہوتا ہے۔

شرعی اصولوں کے مطابق چوری پر ہاتھ کاٹنے کے لیے لازم ہے کہ مال کی مالیت ایک مخصوص شرعی نصاب تک پہنچتی ہو، وہ مال کسی ‘حرز’ یعنی ایسی محفوظ جگہ سے چُرایا گیا ہو، جو اس کی حفاظت کے لیے مخصوص ہو، جیسے تالے والی جگہ، الماری یا گھر وغیرہ۔ اور اس مال میں چور کا کوئی شریک حق یا شبہِ ملکیت بھی موجود نہ ہو۔

اس کے ساتھ ساتھ اگر کوئی شخص بھوک، مجبوری یا شدید معاشی بحران کی وجہ سے چوری کرے تو حد بالاتفاق ساقط ہو جاتی ہے، جیسا کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے ‘عام الرمادۃ’ یعنی قحط کے سال میں چوروں کے ہاتھ کاٹنے کا حکم معطل فرما دیا تھا۔

امارتِ اسلامیہ افغانستان کی عدالتوں میں اگر ہاتھ کاٹنے کے فیصلے کثرت سے سامنے نہیں آ رہے تو اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ عدالتیں شرعی تقاضوں کے تحت ان تمام باریک شرائط کی چھان بین کرتی اور عصرِ حاضر کے معاشی حالات اور شبہات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حد کے بجائے تعزیری سزائیں دینے کو ترجیح دیتی ہیں۔

شرعی نظامِ قضا میں حد اور تعزیر کا یہی فرق قاضی کو وسیع اختیارات دیتا ہے۔ جب کسی ملزم کا جرم ثبوت یا شرائط کی کمی کی وجہ سے حد کے درجے تک ثابت نہ ہو سکے، لیکن یہ واضح ہو جائے کہ وہ کسی نہ کسی طرح جرم میں ملوث رہا ہے تو قاضی وہاں حد کے بجائے تعزیر یعنی حالات اور مجرم کی نفسیات کے مطابق قید، جرمانہ یا جسمانی سزا نافذ کر دیتا ہے۔

چناں چہ اگر کسی چور کا ہاتھ کٹتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تو اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اسے معاف کر دیا گیا ہے، بلکہ امارتِ اسلامیہ کے قُضاۃ حدود کے شُبہات کی وجہ سے اکثر مقدمات میں سخت تعزیری سزائیں نافذ کرتے ہیں، جو معاشرے میں عبرت اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے کافی ثابت ہو رہی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات اور مصلحتوں کو دیکھنا بھی اولو الامر یعنی حکمرانوں کا کام ہے۔ امارتِ اسلامیہ افغانستان کو ایک طرف اندرونی طور پر دہائیوں کی جنگ کے بعد معاشرے کی فکری و معاشی تعمیرِ نو کرنی ہے تو دوسری طرف بین الاقوامی سطح پر شدید منفی پروپیگنڈے اور اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے۔

ایسے حالات میں شریعتِ اسلامیہ حکومت کو یہ حق دیتی ہے کہ وہ سزاؤں کے نفاذ کے طریقۂ کار میں ایسی حکمتِ عملی اپنائے، جس سے فتنہ دبے اور اسلام کا حقیقی متوازن چہرہ سامنے آئے۔ بعض سنگین سزاؤں کو سرِعام چوکوں پر دینے کے بجائے عدالتی احاطوں یا مخصوص مقامات پر منتقل کرنے کی بڑی وجہ یہی ہے، تاکہ عالمی میڈیا کو شریعت کے عادلانہ نظام کو مسخ کرنے اور دعوتِ دین کے کام کو متاثر کرنے کا موقع نہ ملے اور ساتھ ہی عام لوگوں کی نفسیات میں ہر وقت سخت سزائیں دیکھنے سے قساوتِ قلبی یعنی دل کی سختی پیدا نہ ہو۔

اگر ہم خوارجِ عصر یعنی داعش کے ماڈل کا جائزہ لیں تو ان کی ناکامی اور تباہی کا ایک بڑا سبب اُن کا حد سے بڑھا ہوا سخت گیر رویّہ تھا۔ انہوں نے شرعی حدود کی باریک شرائط اور شبہات کو یکسر نظر انداز کر کے محض شک کی بنیاد پر گردنیں اُڑائیں اور ہاتھ کاٹے… جس سے دنیا کے سامنے اسلام کا ایک ایسا مسخ شدہ چہرہ گیا، جیسے یہ دین صرف سزائیں دینے کے لیے آیا ہو۔ یہ سخت گیری شریعت کی روحِ رحمت کے منافی تھی، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے ان کا زور توڑ دیا۔

اس کے برعکس امارتِ اسلامیہ کا قصاص لینا یا کوڑے لگانا یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ وہ نفاذِ شریعت میں مخلص ہے، لیکن وہ سستی شہرت یا دکھاوے کے لیے حدود نافذ کرنے کے بجائے عدالتی وقار اور شرعی مصلحتوں کو اولیت دیتی ہے۔

لہذا سمجھنا چاہیے کہ اسلام کا تعزیری نظام سزاؤں کی کثرت یا سرِعام نمائش سے نہیں، بلکہ عدل کے قیام اور جرائم کی روک تھام سے ناپا جاتا ہے۔ چور کا ہاتھ نہ کٹنا یا سنگسار کرنے کی خبریں عام نہ ہونا امارتِ اسلامیہ کی کمزوری یا چشم پوشی نہیں، بلکہ شریعتِ اسلامیہ کے عین مطابق احتیاط، باریک بینی اور حکیمانہ تدبر کی علامت ہے۔

مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ دین کا گہرا اور حقیقی فہم حاصل کریں اور جذباتی و ظاہری امور کے بجائے شریعت کے اصل مقاصد اور اس کی حکمتوں کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

شیئرٹویٹ

اس طرح کی دیگر تحاریر

داعشی خوارج؛ اسلام کے خلاف مغرب کا نیا ہتھیار | پہلی قسط
خوارج العصر

فروری 2, 2025
داعش رو بہ زوال ہے
خوارج العصر

داعش رو بہ زوال ہے

دسمبر 31, 2024
خونیں خلافت؛ عراق اور شام میں داعش کے پھیلاؤ کی داستان!
تبصرے و تحریرات

اپریل 19, 2025
داعش کی حقیقت اور ان کا نعرہ
خوارج العصر

داعش کی حقیقت اور ان کا نعرہ

ستمبر 4, 2024
گر داعش نہ ہوتی تو کیا ہوتا؟
خوارج العصر

گر داعش نہ ہوتی تو کیا ہوتا؟

جولائی 29, 2024
خوارج کے جانشین! چھٹی قسط
تبصرے و تحریرات

خوارج کے جانشین! چھٹی قسط

جولائی 22, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    • ٹرینڈنگ
    • تبصرے
    • تازہ ترین
    تاجکستانی وجود پر پڑی داعشی بندوق غلط ہدف کو نشانہ بنا رہی ہے

    مارچ 25, 2024
    پاکستان کا قصہ تمام ہونے والا ہے

    پاکستان کا قصہ تمام ہونے والا ہے

    مارچ 28, 2024
    قندھار حملے کے بارے میں نئے انکشافات

    قندھار حملے کے بارے میں نئے انکشافات

    مارچ 23, 2024
    کیا پاکستان میں پکڑا گیا داعشی محمد شریف جعفر واقعی کابل ہوائی اڈے پر حملے کا منصوبہ ساز یا ذمہ دار ہے؟

    مارچ 5, 2025
    چھ جدی: افغانستان کو پہنچنے والے نقصانات

    0
    افغانستان میں سوویت یونین کے وحشیانہ حملے کے نتاءج

    افغانستان میں داعش کے اہداف

    افغانستان میں داعش کے اہداف

    0
    بغدادی ملیشیا کے حامیوں سے سوال

    بغدادی ملیشیا کے حامیوں سے سوال

    0
    خوارج کے جانشین! چھٹی قسط

    خوارج کے جانشین! چھٹی قسط

    جولائی 22, 2026
    حدود کے نفاذ میں معاصر اسلامی نظام کی حکمتِ عملی اور داعشی خوارج کی سخت گیر روش کے نتائج!

    حدود کے نفاذ میں معاصر اسلامی نظام کی حکمتِ عملی اور داعشی خوارج کی سخت گیر روش کے نتائج!

    جولائی 22, 2026
    مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اور غیر عسکری تسلط

    مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اور غیر عسکری تسلط

    جولائی 21, 2026
    داعش: امریکہ کا سب سے منافع بخش منصوبہ! دسویں قسط

    داعش: امریکہ کا سب سے منافع بخش منصوبہ! دسویں قسط

    جولائی 21, 2026

    تازہ خبریں

    امارتِ اسلامیہ کی فضائیہ نے آج رات بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں افغان اربکیوں کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنایا

    امارتِ اسلامیہ کی فضائیہ نے آج رات بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں افغان اربکیوں کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنایا

    جولائی 1, 2026
    پاکستان کے زیرِ کنٹرول علاقے میں گرفتار ہونے والا احمد کازانچی کون ہے؟

    پاکستان کے زیرِ کنٹرول علاقے میں گرفتار ہونے والا احمد کازانچی کون ہے؟

    جون 21, 2026
    خیبر کے علاقے قمبرخیل میں داعشی خوارج کا ایک اہم مرکز ڈرون حملوں میں تباہ کر دیا گیا ہے

    خیبر کے علاقے قمبرخیل میں داعشی خوارج کا ایک اہم مرکز ڈرون حملوں میں تباہ کر دیا گیا ہے

    جون 19, 2026
    دنیا اور مسلم سرزمینوں پر امارت اسلامیہ کے اثرات

    دنیا اور مسلم سرزمینوں پر امارت اسلامیہ کے اثرات

    جون 2, 2026
    • ابطالِ امت
    • اداریہ
    • اصدارات
    • انفوگرافکس
    • تبصرے اور تحریرات
    • خبریں
    • صفحہ اول
    • علماء
    • لائبریری
    المرصاد سے رابطہ: info@almirsadur.com

    جملہ حقوق تمام مسلمانوں کے حق میں محفوظ ہیں۔

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist