پاکستان کی فوجی رجیم اور اس کے آلۂ کار گروہوں سے وابستہ تشہیری اکاؤنٹس یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ افغانستان نے پاکستان کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر ڈرون حملے کیے ہیں۔
معتبر ذرائع ان افواہوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے لکھ رہے ہیں کہ پاکستان کی فوجی رجیم یا تو وہم کا شکار ہو گئی ہے یا اس طرح خود کو جوابی حملوں سے بچانا چاہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان نے تاحال کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، تاہم جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور جوابی حملے کی نوعیت اور وقت خود طے کرے گا۔
ردالظلم آپریشن کے دوران یہ واضح ہو گیا کہ پاکستان، افغان فضائیہ کے ڈرون طیاروں کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ افغانستان کی فضائیہ جب چاہے، پاکستانی فوجی رجیم کے زیرِ کنٹرول کسی بھی علاقے میں اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا سکتی ہے، اور ان شاء اللہ آنے والا وقت بہت سے اندازوں کو غلط ثابت کر دے گا۔




















































