ملک کے مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں افغانستان کی قومی اسلامی فوج نے سرحد کے پار ان فوجی تنصیبات پر حملے شروع کر دیے ہیں جو وقتاً فوقتاً افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور اس کی ارضی سالمیت کو توڑنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
جاری آپریشنز میں ان علاقوں کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں سے ڈرون طیارے افغانستان کی سرزمین میں داخل ہوتے ہیں، افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور عام شہریوں پر بمباری کرتے ہیں۔ حملوں میں ان فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا جو افغانستان کی حدود کی خلاف ورزی میں تعاون کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، آپریشنز کے آغاز کے ساتھ ہی کچھ علاقوں میں پاکستانی ملیشیا نے اپنی چوکیاں چھوڑ دی ہیں اور ان چوکیوں میں آگ لگ گئی ہے۔




















































