بدھ, نومبر 18, 2026
المرصاد
  • صفحہ اول
  • اداریہ
    اسلام آباد حملہ اور تازہ حقائق! اداریہ

    اسلام آباد حملہ اور تازہ حقائق! اداریہ

    جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ الزام افغانستان پر کیوں لگایا گیا؟

    جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ الزام افغانستان پر کیوں لگایا گیا؟

    پاکستان میں داعش کے تین اہم رہنماؤں کی گرفتاری کس بات کا ثبوت ہے؟

    پاکستان میں داعش کے تین اہم رہنماؤں کی گرفتاری کس بات کا ثبوت ہے؟

    افغانستان اور پاکستان تعلقات: فوج میں ایک لابی مسائل کی جڑ

    افغانستان اور پاکستان تعلقات: فوج میں ایک لابی مسائل کی جڑ

    پاکستان اپنے مفادات کے لیے چین کو علاقائی پراکسی جنگ میں گھسیٹ رہا ہے

    پاکستان اپنے مفادات کے لیے چین کو علاقائی پراکسی جنگ میں گھسیٹ رہا ہے

    افغانستان پر پابندیوں کی مانیٹرنگ کمیٹی یا خطے کے ممالک کو  دھوکہ دینے کا آلہ؟

    افغانستان پر پابندیوں کی مانیٹرنگ کمیٹی یا خطے کے ممالک کو دھوکہ دینے کا آلہ؟

  • خبریں
    • تمام
    • افغانستان
    • عالمی خبریں
    • علاقائی خبریں
    پاکستانی فوجی رجیم نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کا اعلان کر دیا

    پاکستانی فوجی رجیم نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کا اعلان کر دیا

    ذرائع: افغانستان کی فضائیہ نے تاحال کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، جوابی کارروائی کا وقت اور نوعیت خود طے کرے گی

    پاکستانی فوجی رجیم خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے اختیارات سلب کرنا چاہتی ہے

    ۲۴ اسد؛ قبضے کا خاتمہ اور بے مثال تبدیلی کا آغاز!

    ۲۴ اسد؛ قبضے کا خاتمہ اور بے مثال تبدیلی کا آغاز!

    امارتِ اسلامیہ کی فضائیہ نے آج رات بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں افغان اربکیوں کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنایا

    امارتِ اسلامیہ کی فضائیہ نے آج رات بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں افغان اربکیوں کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنایا

    پاکستان کے زیرِ کنٹرول علاقے میں گرفتار ہونے والا احمد کازانچی کون ہے؟

    پاکستان کے زیرِ کنٹرول علاقے میں گرفتار ہونے والا احمد کازانچی کون ہے؟

    • افغانستان
    • علاقائی خبریں
    • عالمی خبریں
  • تبصرے اور تحریرات
    • تمام
    • تجزیاتی تحریرات
    • جہادی تحریرات
    • خوارج العصر
    • سیاسی تحریرات
    • علمی تحریرات
    امیرالمؤمنین کے فرامین اور افغانستان میں شرعی، خاندانی و معاشرتی اصلاحات! دوسری قسط

    امیرالمؤمنین کے فرامین اور افغانستان میں شرعی، خاندانی و معاشرتی اصلاحات! دوسری قسط

    امیرالمؤمنین حفظہ اللہ تعالیٰ کے فرامین کی دینی بنیادوں پر ایک نظر

    امیرالمؤمنین حفظہ اللہ تعالیٰ کے فرامین کی دینی بنیادوں پر ایک نظر

    فرامین و احکام؛ اسلامی نظام کے استحکام کے ستون!

    فرامین و احکام؛ اسلامی نظام کے استحکام کے ستون!

    عالیقدر امیر المؤمنین حفظہ اللہ تعالیٰ کے فرامین کے اثرات

    عالیقدر امیر المؤمنین حفظہ اللہ تعالیٰ کے فرامین کے اثرات

    امیرالمؤمنین کے فرامین اور افغانستان میں شرعی، خاندانی و معاشرتی اصلاحات! پہلی قسط

    امیرالمؤمنین کے فرامین اور افغانستان میں شرعی، خاندانی و معاشرتی اصلاحات! پہلی قسط

    داعشی خوارج کی جانب سے امارتِ اسلامیہ کے بارے میں پھیلائے جانے والے شبہات کا شرعی جائزہ — نویں قسط

    داعشی خوارج کی جانب سے امارتِ اسلامیہ کے بارے میں پھیلائے جانے والے شبہات کا شرعی جائزہ — نویں قسط

    • خوارج العصر
    • سیاسی تحریرات
    • جہادی تحریرات
    • علمی تحریرات
    • تجزیاتی تحریرات
  • علماء
    • تمام
    • شیخ رحیم الله حقاني تقبله الله
    شیخ محمد ادریس تقبله الله کے قاتل کون ہیں اور کہاں ہیں؟

    شیخ محمد ادریس تقبله الله کے قاتل کون ہیں اور کہاں ہیں؟

    شہید شیخ‌الاسلام رحیم‌الله حقانی؛ فقیہ، جہاد کا علم بردار اور داعشی خوارج کا دشمن

    شہید شیخ‌الاسلام رحیم‌الله حقانی؛ فقیہ، جہاد کا علم بردار اور داعشی خوارج کا دشمن

    شہید شیخ رحیم اللہ حقانی اور داعشی خوارج کے جرائم

    شہید شیخ رحیم اللہ حقانی اور داعشی خوارج کے جرائم

    امت کے عظیم محسن اور علمی ہستی

    امت کے عظیم محسن اور علمی ہستی

    وہ پہاڑ جس کی چوٹی سورج کی شعاؤں سے پھر کبھی روشن نہ ہو گی

    وہ پہاڑ جس کی چوٹی سورج کی شعاؤں سے پھر کبھی روشن نہ ہو گی

    امیر المؤمنین ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ: گھور اندھیروں کے بعد روشن صبح

    امیر المؤمنین ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ: گھور اندھیروں کے بعد روشن صبح

  • ابطالِ امت
    شہید مطیع اللہ بلوچ تقبله الله کی زندگی اور کارناموں پر ایک مختصر نظر

    شہید مطیع اللہ بلوچ تقبله الله کی زندگی اور کارناموں پر ایک مختصر نظر

    شہید قاری بختیار علی فاروق کی زندگی اور کارناموں کا مختصر جائزہ

    شہید قاری بختیار علی فاروق کی زندگی اور کارناموں کا مختصر جائزہ

    خزاں کی آغوش میں کھلا ہوا گلاب

    خزاں کی آغوش میں کھلا ہوا گلاب

    بطلِ اسلام، شہید حافظِ قرآن محمد ذاکر تقبّلہ اللہ کی حیات و خدمات پر مختصر نظر

    بطلِ اسلام، شہید حافظِ قرآن محمد ذاکر تقبّلہ اللہ کی حیات و خدمات پر مختصر نظر

    نڈر جوانمرد شہید احمد فرید احرار تقبلہ اللہ زندگی اور خدمات پر ایک مختصر نظر

    نڈر جوانمرد شہید احمد فرید احرار تقبلہ اللہ زندگی اور خدمات پر ایک مختصر نظر

    محاذوں کا جوانمرد اور عالمی سیاست کا درخشاں ستارہ: شہید ملا اختر محمد منصور تقبلہ اللہ

    محاذوں کا جوانمرد اور عالمی سیاست کا درخشاں ستارہ: شہید ملا اختر محمد منصور تقبلہ اللہ

  • اصدارات
  • انفوگرافکس
  • لائبریری
  • المرصاد
    • پښتو
    • دری
    • عربي
    • English
    • বাংলা
کو ئی نتیجہ
تمام نتائج دیکھیں

صفحہ اول تبصرے و تحریرات

امیرالمؤمنین کے فرامین اور افغانستان میں شرعی، خاندانی و معاشرتی اصلاحات! دوسری قسط

ڈاکٹر ھمام سلطانی

امیرالمؤمنین کے فرامین اور افغانستان میں شرعی، خاندانی و معاشرتی اصلاحات! دوسری قسط
Share on FacebookShare on Twitter

کسی بھی معاشرے کی اصلاح کا ایک اہم معیار یہ ہے کہ وہاں بچوں، یتیموں اور ایسے افراد کے حقوق کس حد تک محفوظ ہیں جو کم عمری، معاشی کمزوری یا سماجی حالات کے باعث دوسروں کے محتاج ہوتے ہیں۔ اسلامی معاشرتی نظام میں ان طبقات کے حقوق کی حفاظت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، بالخصوص یتیموں کے مال، وراثت اور کفالت کے معاملات میں کسی قسم کی زیادتی کی اجازت نہیں دی گئی۔

۱۔ یتیموں اور نابالغ وارثوں کے مال کا تحفظ:
امیرالمؤمنین کے «رشتوں، شادی بیاہ، غم و مصیبت اور اسی طرح حج و عمرہ سے واپسی کے موقع پر رائج غلط رسم و رواج کی روک تھام سے متعلق فرمان» کے مادہ دوم، فقرہ ۱، شق ۳ اور فقرہ ۲ کے مادہ دوم میں وفات کے بعد صدقہ و خیرات اور اہلِ میت کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریبات کے متعلق تفصیلی احکام دیے گئے ہیں۔

اس جیسی دیگر تحاریر

امیرالمؤمنین حفظہ اللہ تعالیٰ کے فرامین کی دینی بنیادوں پر ایک نظر

فرامین و احکام؛ اسلامی نظام کے استحکام کے ستون!

عالیقدر امیر المؤمنین حفظہ اللہ تعالیٰ کے فرامین کے اثرات

فرمان کے مادہ دوم، فقرہ ۱، شق ۳ کے مطابق صدقہ و خیرات صرف بالغ اور عاقل وارث اپنے مال سے اپنی رضامندی کے ساتھ کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے یتیم یا غیر حاضر وارث کا حصہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
اسی طرح فقرہ ۲ میں واضح کیا گیا ہے کہ یتیم کے مال سے میت کے لیے صدقہ کرنا، خواہ یتیم کی اجازت ہی کیوں نہ ہو، ممنوع ہے، اور ایسا کرنے والا شخص ضمان کا ذمہ دار ہوگا۔

فرمان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ صدقہ و خیرات کو لازمی معاشرتی رسم نہ بنایا جائے، نہ اسے شہرت، دکھاوے یا باہمی مقابلے کا ذریعہ بنایا جائے اور نہ صدقہ نہ کرنے والے کو ملامت کی جائے۔
البتہ فرمان میں وصیت کی صورت کو الگ رکھا گیا ہے: اگر میت نے وصیت کی ہو تو ایک تہائی مال سے صدقہ کیا جا سکتا ہے، خواہ ورثاء میں یتیم یا غیر حاضر وارث بھی موجود ہوں۔

اس حکم کی اہمیت یہ ہے کہ بعض علاقوں میں وفات کے بعد ایصالِ ثواب، خیرات اور رواجی دعوتوں کے نام پر پورے ترکے سے اخراجات کیے جاتے ہیں، حالاں کہ اس میں نابالغ بچوں اور دیگر وارثوں کے حقوق بھی شامل ہوتے ہیں۔ فرمان نے ایسے تصرفات کی شرعی اور مالی حدود واضح کر دی ہیں۔

۲۔ بچوں کی تربیت اور تحفظ:
بچوں کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور جسمانی تربیت والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے، جب کہ معاشرے اور متعلقہ اداروں پر بھی ان کے تحفظ اور فلاح کے حوالے سے ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
اس سلسلے میں بچوں کو تشدد، جبری مشقت، بھیک منگوانے، انسانی اسمگلنگ اور دیگر استحصالی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر قانونی اور انتظامی اقدامات ضروری ہیں۔

۳۔ جبری شادی اور معاشرتی استحصال سے تحفظ
بچوں اور کم عمر افراد کے نکاح کے معاملے میں شرعی احکام، رضامندی، مصلحت اور نافذ قانونی تقاضوں کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔ اسی طرح لڑکیوں کو خاندانی دشمنیوں، مالی لین دین اور قبائلی تصفیوں کا ذریعہ بنانا بھی ایک قابلِ اصلاح معاشرتی مسئلہ ہے۔

شادی بیاہ، نکاح اور خاندانی رسوم کی اصلاح:
شادی بیاہ سے متعلق معاشرتی رسوم کی اصلاح افغانستان کے اہم سماجی مسائل میں سے ایک ہے۔ کئی علاقوں میں نکاح اور شادی کو غیر ضروری اخراجات، مالی مطالبات، قیمتی تحائف اور خاندانی مقابلے کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں غریب خاندانوں پر معاشی بوجھ بڑھتا ہے اور نوجوانوں کے لیے نکاح مشکل ہو جاتا ہے۔

اسلامی تعلیمات میں زندگی کے تمام معاملات میں رسول اللہ ﷺ کی پیروی اور سنت کی پابندی کی تاکید کی گئی ہے۔ اسی اصول کے تحت امیرالمؤمنین نے شادی بیاہ، وفات اور حج و عمرہ سے واپسی کے موقع پر رائج غیر ضروری رسوم کی اصلاح کے لیے ایک تفصیلی فرمان جاری کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ (الأحزاب: ۲۱)
ترجمہ: یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ ﷺ کی ذات میں بہترین نمونہ موجود ہے۔

ایک دوسرے مقام پر ارشاد ہے:
﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا﴾ (الحشر: ۷)
ترجمہ: رسول تمہیں جو کچھ دیں، اسے لے لو اور جس چیز سے منع کریں، اس سے رک جاؤ۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَيْسَ عَلَيْهِ أَمْرُنَا فَهُوَ رَدٌّ»
ترجمہ: جس شخص نے ایسا عمل کیا جو ہمارے دین کے مطابق نہیں، وہ مردود ہے۔(مسلم، کتاب الأقضية، حدیث: ۱۷۱۸)
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے بھی منقول ہے کہ انہوں نے فرمایا:
«يَا أَيُّهَا النَّاسُ، رُدُّوا الْجَهَالَاتِ إِلَى السُّنَّةِ»(جامع بیان العلم وفضله اور سنن البیہقی، کتاب النکاح، ۷/۴۴۲)
ترجمہ: اے لوگو! جاہلانہ اور سنت کے خلاف طریقوں کو سنت کی طرف لوٹاؤ۔

انہی شرعی اصولوں کی روشنی میں فرمان میں درج ذیل معاشرتی امور کی اصلاح کی ہدایت کی گئی ہے:
۱۔ نکاح میں عورت کی رضامندی اور حقِ انتخاب
فرمان کے مادہ اول، شق ۱ تا ۴ میں بالغ لڑکی کے نکاح کے معاملے میں اس کی رضامندی اور رائے کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔
فرمان کے مطابق لڑکی کا ولی، خواہ والد ہو یا بھائی، اس کی منگنی اور نکاح کے معاملے میں اس سے مشورہ کرنے اور اس کی مثبت رائے حاصل کرنے کا ذمہ دار ہے۔ کسی بالغ لڑکی کو اس کی رضامندی کے بغیر زبردستی نکاح میں دینا درست نہیں۔ ایسی صورت میں متاثرہ لڑکی متعلقہ عدالتوں اور اداروں میں شکایت کر سکتی ہے۔

اسی طرح شق ۵ میں واضح کیا گیا ہے کہ بیوہ یا مطلقہ عورت کو بھی اس کی رضامندی کے بغیر دوبارہ نکاح پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ نہ سسرالی خاندان اور نہ ہی والد کا خاندان اسے زبردستی کسی دوسرے شخص کے نکاح میں دے سکتا ہے۔
فرمان میں اس سلسلے میں امیرالمؤمنین کے ۲۷/۴/۱۴۴۳ھ، شمارہ ۸۳ ج ۱ کے خواتین کے حقوق سے متعلق فرمان کی پابندی کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
یہ احکام عورت کے حقِ انتخاب، عزت اور ازدواجی زندگی میں اس کی رضامندی کے تحفظ کے حوالے سے نہایت اہم ہیں۔

۲۔ مہر کا حق اور غیر شرعی مالی مطالبات کی ممانعت:
فرمان کے مادہ اول، شق ۹ میں فقہ حنفی کے مطابق کم از کم مہر دس درہم اور زیادہ سے زیادہ مہر کی کوئی مقررہ حد نہ ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ وضاحت بھی ہے کہ اگر عورت دس درہم یا اس کے مساوی مال پر رضامند ہو تو نکاح کیا جا سکتا ہے، لیکن اگر وہ راضی نہ ہو تو بعض اولیاء کے لیے مہرِ مثل سے کم پر نکاح مقرر کرنے کی اجازت نہیں۔

اسی شق میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مہر عورت کا ذاتی حق ہے اور اس کے رشتہ دار اپنے لیے اس میں سے کوئی رقم طلب یا وصول نہیں کر سکتے۔
شق ۱۰ میں لوگوں کو مہر کم رکھنے اور زیادہ مہر مقرر کرنے کے رواج کو ختم کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں فرمان میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی یہ حدیث نقل کی گئی ہے:
«إِنَّ أَعْظَمَ النِّكَاحِ بَرَكَةً أَيْسَرُهُ مَؤُونَةً»(مسند احمد، ح: ۲۴۵۲۹)
ترجمہ: بلاشبہ سب سے زیادہ بابرکت نکاح وہ ہے جس کے اخراجات سب سے کم ہوں۔

ایک دوسری روایت میں رسول اللہ ﷺ سے منقول ہے:
«تَيَاسَرُوا فِي الصَّدَاقِ، إِنَّ الرَّجُلَ يُعْطِي الْمَرْأَةَ حَتَّى يَبْقَى ذَلِكَ فِي نَفْسِهِ عَلَيْهَا حَسِيكَةً» (مصنف عبدالرزاق، ح: ۱۰۳۹۸)
ترجمہ: مہر میں آسانی اختیار کرو؛ کیونکہ کبھی مرد عورت کو اتنا زیادہ مہر دیتا ہے کہ اس کے دل میں اس عورت کے لیے رنجش اور کدورت پیدا ہو جاتی ہے۔

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بھی عورتوں کے مہر میں غلو سے منع کرتے ہوئے فرمایا:
«أَلَا لَا تُغَالُوا صَدُقَةَ النِّسَاءِ، فَإِنَّهَا لَوْ كَانَتْ مَكْرُمَةً فِي الدُّنْيَا، أَوْ تَقْوَى عِنْدَ اللَّهِ، لَكَانَ أَوْلَاكُمْ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
(النسائی، ح: ۳۳۴۹؛ مسند احمد، ح: ۳۴۰)
ترجمہ: خبردار! عورتوں کے مہر میں مبالغہ نہ کرو؛ کیونکہ اگر زیادہ مہر مقرر کرنا دنیا میں عزت یا اللہ کے نزدیک تقویٰ کا ذریعہ ہوتا تو اس کے سب سے زیادہ مستحق رسول اللہ ﷺ ہوتے۔

ان دلائل کی روشنی میں فرمان میں مہر کو آسان رکھنے اور عورت کے اس شرعی حق کی حفاظت پر زور دیا گیا ہے۔
اسی مادہ کی شق ۱۱ میں مہر کے علاوہ ولور، خوړې، بابېړي، طویانې اور خوښي کے نام پر رقم یا سامان طلب کرنے کو ناجائز قرار دیا گیا ہے۔ فرمان میں فقہاء کے اقوال کی روشنی میں ان مطالبات کی شرعی حیثیت بھی واضح کی گئی ہے۔
ان رواجوں کی مختصر وضاحت درج ذیل ہے:
• ولور: مہر کے علاوہ لڑکے یا اس کے خاندان سے اضافی رقم یا مال طلب کرنا۔
• خوړه: شادی کے موقع پر لڑکے کی جانب سے لڑکی کے خاندان کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کا لازمی رواج۔
• بابېړي: مہر کے علاوہ اضافی رقم یا مال کا مطالبہ۔
• طویانہ اور خوښي: شادی کی خوشی یا دیگر رواجی ناموں سے لازمی مالی مطالبات۔
اس حکم کا بنیادی مقصد نکاح کو مالی تجارت اور معاشرتی مقابلے کے بجائے ایک آسان شرعی معاہدہ بنانا اور دونوں خاندانوں کو غیر ضروری مالی دباؤ سے محفوظ رکھنا ہے۔

۳۔ منگنی اور نکاح کے درمیان شرعی فرق:
فرمان کے مادہ اول، شق ۸ میں واضح کیا گیا ہے کہ محض منگنی شرعی نکاح نہیں ہے۔ جب تک شرعی ایجاب و قبول اور گواہوں کی موجودگی میں عقدِ نکاح منعقد نہ ہو، لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے لیے اجنبی رہتے ہیں۔
اس حکم کا مقصد اس معاشرتی غلط فہمی کو ختم کرنا ہے جس کے تحت بعض خاندان منگنی کے بعد لڑکے اور لڑکی کو میاں بیوی کی طرح سمجھنے لگتے ہیں، حالاں کہ منگنی صرف نکاح کا وعدہ ہے، خود نکاح نہیں۔

۴۔ جبری نکاح اور تشدد کے ذریعے عورت کو بیوی قرار دینے کی ممانعت:
فرمان کی مادہ اول، شق ۷ میں ایک اہم معاشرتی ظلم کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کے مطابق اگر کوئی شخص کسی لڑکی یا عورت پر فائرنگ کرے، اس کے بال کاٹے، اس پر چادر ڈالے یا کسی دوسرے جبری طریقے سے اسے اپنی بیوی قرار دے تو یہ عمل غیر شرعی اور جرم ہے۔

فرمان میں ایسے افراد کو امارتِ اسلامیہ کی عدالتوں کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ انہیں ان کے جرم کے مطابق سزا دی جا سکے۔ یہ حکم اس امر کی وضاحت کرتا ہے کہ کسی عورت کو تشدد، دھمکی یا کسی روایتی رسم کے ذریعے اپنی بیوی قرار دینا شرعی نکاح کا متبادل نہیں ہو سکتا۔

۵۔ منگنی، دستمال اور شادی سے پہلے کی تقریبات میں سادگی
فرمان کے مادہ اول، شق ۱۲ اور ۱۳ میں منگنی کے بعد منعقد ہونے والی غیر ضروری تقریبات اور تحائف کے مطالبات کی اصلاح کی گئی ہے۔
فرمان کے مطابق منگنی کے بعد بار بار پښه خلاصي، شیرینی خوری اور بڑے دستمال کے نام سے تقریبات منعقد کرنا نامناسب رواج ہے۔ دو مرتبہ بڑا دستمال لے جانے کی اجازت نہیں، جب کہ ایک مرتبہ محدود مہمانوں کے ساتھ دستمال منعقد کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر دلہا اور دلہن کے علاوہ دوسرے افراد کو تحائف دینے کی ممانعت کی گئی ہے۔ دلہا اور دلہن کے لیے بھی تحائف استطاعت کے مطابق عام لباس اور آرائش کی معمولی اشیاء تک محدود رکھنے کی ہدایت ہے۔ گاڑی، موٹر سائیکل، مکان اور دیگر قیمتی اشیاء دینے کا رواج ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
فرمان کی شق ۱۳ میں دستمال کی تقریب ہوٹل میں منعقد کرنے سے منع کیا گیا ہے اور اس کی دلیل میں قرآن مجید کی یہ آیت پیش کی گئی ہے:
﴿يَا بَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ﴾(الأعراف: ۳۱)
ترجمہ: اے آدم کی اولاد! ہر نماز کے وقت اپنی زینت اختیار کرو، کھاؤ اور پیو، مگر اسراف نہ کرو، بے شک اللہ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
اسی طرح شق ۱۴ میں ہدایت کی گئی ہے کہ منگنی اور نکاح کے بعد حتی الامکان جلد شادی کی تقریب منعقد کی جائے، تاکہ غیر ضروری تاخیر اور اس سے پیدا ہونے والی مشکلات سے بچا جا سکے۔

۶۔ شادی کے موقع پر مالی مطالبات اور تحائف کے غیر ضروری رواج:
فرمان کے مادہ اول کی شق ۱۵ تا ۲۰ میں شادی کے موقع پر رائج مختلف مالی مطالبات اور تحائف کی رسوم کی اصلاح کی گئی ہے۔
اس میں منگنی کے بعد بار بار لباس کے جوڑے لے جانے، دلہن کی جانب سے دلہا کو جوڑے بھیجنے، شادی کے موقع پر لڑکے کے خاندان سے کھانے، مٹھائی، شیرینی خوری، لباس اور دیگر اشیاء کے اخراجات وصول کرنے جیسے رواجوں سے منع کیا گیا ہے۔
فرمان کے مطابق ولیمے اور شادی کی تقریب دلہا کی مالی استطاعت اور مرضی کے مطابق، اسراف اور دکھاوے سے اجتناب کرتے ہوئے منعقد ہونی چاہیے۔ لڑکی کا خاندان اسے ہوٹل یا مہنگی گاڑیوں میں شادی کی تقریب منعقد کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔
اسی طرح دلہن کو رخصت کرتے وقت اس کے ماموں، سہیلیوں، گاؤں والوں یا دیگر خدمت گاروں کی جانب سے دلہا کے خاندان سے رقم طلب کرنے کی ممانعت کی گئی ہے۔ البتہ اگر کوئی شخص اپنی خوشی سے کسی خدمت گار کو صدقے کے طور پر رقم دے تو اس میں حرج نہیں۔

۷۔ شادی کے موقع پر فائرنگ، بڑے جلوس اور عوامی راستوں کی بندش:
فرمان کی مادہ اول، شق ۲۱ میں شادی اور منگنی کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور امارتی سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی ممانعت کی گئی ہے۔
اسی طرح گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خطرناک تیز رفتاری، بڑے کارواں بنانے اور ایسے دیگر اعمال سے منع کیا گیا ہے جن کے نتیجے میں عوامی راستے بند ہوں، لوگوں کو تکلیف پہنچے یا جانی نقصان کا خطرہ پیدا ہو۔
یہ حکم صرف شادی کی تقریبات میں سادگی پیدا کرنے تک محدود نہیں، بلکہ شہریوں کی جان و مال، امن عامہ اور عوامی راستوں کے تحفظ سے بھی متعلق ہے۔

۸۔ بدل نکاح کی اصلاح اور خواتین کے الگ الگ حقوق:
افغانستان کے بعض علاقوں میں بدل نکاح یا موخۍ کا رواج پایا جاتا ہے، جس میں ایک خاندان اپنی لڑکی کا نکاح دوسرے خاندان میں اس شرط پر کرتا ہے کہ دوسرا خاندان بھی اپنی لڑکی کا نکاح پہلے خاندان میں کرے گا۔
فرمان کے مادہ اول، شق ۲۴ میں بدل نکاح کے منفی نتائج کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حتی الامکان اس سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

تاہم اگر بدل نکاح کیا جائے تو دونوں خواتین کے الگ الگ مہر مقرر کرنا اور ادا کرنا ضروری ہے۔ کسی ایک عورت کا نکاح دوسری عورت کے نکاح کا معاوضہ نہیں بن سکتا، اور دونوں کے شرعی حقوق مستقل حیثیت رکھتے ہیں۔

فرامین پر عمل درآمد اور سرکاری اداروں کی ذمہ داری:
اس فرمان کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں صرف معاشرتی احکام بیان نہیں کیے گئے بلکہ ان پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں کی ذمہ داریاں بھی متعین کی گئی ہیں۔
مادہ چہارم کے مطابق وزارت‌های امور داخله، سرحدات، اقوام و قبایل، اطلاعات و فرهنگ، ارشاد، حج و اوقاف، معارف اور تحصیلات عالی سمیت متعلقہ اداروں، علماء، ائمہ مساجد، خطباء، میڈیا اور بااثر قومی شخصیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکمت، مصلحت اور باہمی تفاہم کے ساتھ عوام کو فرمان کے احکام سے آگاہ کریں اور ان پر عمل درآمد کی کوشش کریں۔

شیئرٹویٹ

اس طرح کی دیگر تحاریر

#نحن مع غزة ہم غزہ کے ساتھ ہیں
تبصرے و تحریرات

#نحن مع غزة ہم غزہ کے ساتھ ہیں

مئی 30, 2025
داعشی خوارج کے ذرائع آمدن کی نوعیت! ساتویں قسط
تبصرے و تحریرات

داعشی خوارج کے ذرائع آمدن کی نوعیت! ساتویں قسط

جون 14, 2025
یہود کون ہیں؟  دسویں قسط
تبصرے و تحریرات

یہود کون ہیں؟ دسویں قسط

اپریل 12, 2026
داعشی خوارج کے ذرائع آمدن کی نوعیت | بائیسویں قسط
تبصرے و تحریرات

داعشی خوارج کے ذرائع آمدن کی نوعیت | بائیسویں قسط

اکتوبر 9, 2025
داعش کی پروپیگنڈا حکمتِ عملی اور سوشل میڈیا!  پہلی قسط
تبصرے و تحریرات

داعش کی پروپیگنڈا حکمتِ عملی اور سوشل میڈیا! پہلی قسط

اپریل 22, 2025
پاکستان میں حالیہ بد امنی فوج کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ
سیاسی تحریرات

پاکستان میں حالیہ بد امنی فوج کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ

نومبر 26, 2024

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    • ٹرینڈنگ
    • تبصرے
    • تازہ ترین
    تاجکستانی وجود پر پڑی داعشی بندوق غلط ہدف کو نشانہ بنا رہی ہے

    تاجکستانی وجود پر پڑی داعشی بندوق غلط ہدف کو نشانہ بنا رہی ہے

    مارچ 25, 2024
    پاکستان کا قصہ تمام ہونے والا ہے

    پاکستان کا قصہ تمام ہونے والا ہے

    مارچ 28, 2024
    قندھار حملے کے بارے میں نئے انکشافات

    قندھار حملے کے بارے میں نئے انکشافات

    مارچ 23, 2024
    کیا پاکستان میں پکڑا گیا داعشی محمد شریف جعفر واقعی کابل ہوائی اڈے پر حملے کا منصوبہ ساز یا ذمہ دار ہے؟

    کیا پاکستان میں پکڑا گیا داعشی محمد شریف جعفر واقعی کابل ہوائی اڈے پر حملے کا منصوبہ ساز یا ذمہ دار ہے؟

    مارچ 5, 2025
    چھ جدی: افغانستان کو پہنچنے والے نقصانات

    چھ جدی: افغانستان کو پہنچنے والے نقصانات

    0
    افغانستان میں سوویت یونین کے وحشیانہ حملے کے نتاءج

    افغانستان میں سوویت یونین کے وحشیانہ حملے کے نتاءج

    0
    افغانستان میں داعش کے اہداف

    افغانستان میں داعش کے اہداف

    0
    بغدادی ملیشیا کے حامیوں سے سوال

    بغدادی ملیشیا کے حامیوں سے سوال

    0
    امیرالمؤمنین کے فرامین اور افغانستان میں شرعی، خاندانی و معاشرتی اصلاحات! دوسری قسط

    امیرالمؤمنین کے فرامین اور افغانستان میں شرعی، خاندانی و معاشرتی اصلاحات! دوسری قسط

    نومبر 18, 2026
    امیرالمؤمنین حفظہ اللہ تعالیٰ کے فرامین کی دینی بنیادوں پر ایک نظر

    امیرالمؤمنین حفظہ اللہ تعالیٰ کے فرامین کی دینی بنیادوں پر ایک نظر

    نومبر 18, 2026
    فرامین و احکام؛ اسلامی نظام کے استحکام کے ستون!

    فرامین و احکام؛ اسلامی نظام کے استحکام کے ستون!

    نومبر 17, 2026
    عالیقدر امیر المؤمنین حفظہ اللہ تعالیٰ کے فرامین کے اثرات

    عالیقدر امیر المؤمنین حفظہ اللہ تعالیٰ کے فرامین کے اثرات

    نومبر 17, 2026

    تازہ خبریں

    پاکستانی فوجی رجیم نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کا اعلان کر دیا

    پاکستانی فوجی رجیم نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کا اعلان کر دیا

    اکتوبر 11, 2026
    ذرائع: افغانستان کی فضائیہ نے تاحال کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، جوابی کارروائی کا وقت اور نوعیت خود طے کرے گی

    پاکستانی فوجی رجیم خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے اختیارات سلب کرنا چاہتی ہے

    ستمبر 30, 2026
    ذرائع: افغانستان کی فضائیہ نے تاحال کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، جوابی کارروائی کا وقت اور نوعیت خود طے کرے گی

    ذرائع: افغانستان کی فضائیہ نے تاحال کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، جوابی کارروائی کا وقت اور نوعیت خود طے کرے گی

    ستمبر 23, 2026
    ۲۴ اسد؛ قبضے کا خاتمہ اور بے مثال تبدیلی کا آغاز!

    ۲۴ اسد؛ قبضے کا خاتمہ اور بے مثال تبدیلی کا آغاز!

    اگست 13, 2026
    • ابطالِ امت
    • اداریہ
    • اصدارات
    • انفوگرافکس
    • تبصرے اور تحریرات
    • خبریں
    • صفحہ اول
    • علماء
    • لائبریری
    المرصاد سے رابطہ: info@almirsadur.com

    جملہ حقوق تمام مسلمانوں کے حق میں محفوظ ہیں۔

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist