نامعلوم مسلح افراد نے داعش خراسان شاخ کے اہم کمانڈر برہان، جو زید کے نام سے بھی مشہور تھا، کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر اختر آباد کے علاقے پھاٹک میں قتل کر دیا۔ وہ داعش خراسان کے اہم کمانڈروں میں سے ایک تھا۔ قاری فاتح اور ابوبکر کا قریبی ساتھی تھا۔ یاد رہے کہ داعش کے غلبے کے دوران وہ اہم ذمہ دار بھی رہ چکا تھا اور افغانستان کے مشرقی زون میں بھی اس نے کچھ اہم کاروائیاں انجام دی تھیں۔




















































