داعش؛ افغانستان کو کمزور کرنے کی سازش

احمد اللہ مہاجر

چند سال سے افغانستان میں ایسا گروہ وجود میں آیا ہے جو اسلام کے نام پر وحشتناک جرائم کا ارتکاب کرتا ہے۔ یہ گروہ جو خود کو دین کا محافظ سمجھتا ہے، در حقیقت اس خطے کے دشمنوں کا آلہ کار ہے جو افغانستان کی وحدت اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ عام لوگ، علمائے دین اور قومی راہنما اس گروہ کے ظلم اور جرائم کے شکار ہیں، اس گروہ کے منفی اثرات ملک کے ہر کونے میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

یہ گروہ داعش ہے اور اس کی حقیقت فساد، فتنے اور غیر ملکی قوتوں کے لیے پراکسی آلے سے زیادہ کچھ نہیں۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی، جو غیر ملکی سازشوں کے بارے میں خفیہ معلومات رکھتے ہیں، اس بارے میں کہتے ہیں: ’’داعش افغانستان میں امریکہ کا ایک منصوبہ ہے‘‘۔ ’’میں نے کئی بار واضح طور پر کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی اور سرگرمیاں بغیر کسی منظم افواج کی مدد و تعاون کے ناممکن ہیں‘‘۔ ’’میں یقین رکھتا ہوں کہ داعش امریکہ کی خارجہ پالیسی کا ایک حصہ ہے جو علاقے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے‘‘۔

داعش نے اپنی بے رحم قتل و غارت اور ظلم و ستم کے ذریعے اپنا ایک غیرانسانی اور غیر اسلامی چہرہ دکھایا ہے، وہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے اور ملک کی وحدت و سلامتی کو ختم کرنے کی کوشش میں ہے تاکہ لوگوں کو ان کے دینی اور قومی اقدار سے دور کر دے۔ تاہم اس ظلم اور فتنہ کے مقابلے میں امارت اسلامیہ کی بہادر و جانباز افواج فولاد سے مضبوط ارادے اور پختہ یقین کے ساتھ میدان میں اتری ہوئی ہیں۔ ان کی کامیاب کارروائیاں ملک کے مختلف صوبوں میں نہ صرف امن کا باعث بنی ہیں بلکہ انہوں نے دشمن کی افغانستان کو کمزور کرنے کی سازشوں کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔ امارت اسلامیہ کی افواج کی کوششیں قابل ستائش ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی قربانیوں کے ذریعے لوگوں کو سکون اور اطمینان دیا ہے کہ ان کا اولین مقصد ملک کے باشندوں کو امن اور راحت پہنچاناہے۔

داعش اپنے تمام جھوٹے دعوؤں کے ساتھ ساتھ ایک سازشی منصوبہ ہے جو غیر ملکی طاقتوں کی طرف سے افغانستان کی وحدت اور ترقی کو نقصان پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ عوام اور حکومت کو حکمت اور اتحاد کے ساتھ اس شیطانی منصوبے کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے اور دنیا کو دکھانا چاہیے کہ یہ سرزمین کبھی بھی دشمنوں کے فتنے اور سازشوں کے سامنے سرِتسلیم خم نہیں کرے گی۔

آخر میں ایک بار پھر ہم امارتِ اسلامی کی افواج کی مخلصانہ اور مؤثر کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو داعش کے خلاف جنگ میں سرانجام دی گئی ہیں اور دعا گو ہیں کہ افغانستان کے چپے چپے پر امن اور سکون کا ماحول قائم ہو۔

Author

Exit mobile version