جمہوری دور میں گرفتار کیے گئے سکیورٹی اہلکار اللہ داد فدائی کے اعترافات کی ویڈیو نے ایک بار پھر ایسے حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے جس پر عالمی برادری اور خطے کے ممالک خاموش ہیں، یا پھر دہشت گردوں کے مستقل میزبان ملک کے خلاف صرف رسمی احتجاج تک محدود ردِعمل ظاہر کرتے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل کمانڈر اللہ داد کو اپنے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا، جس پر مغرب میں مقیم بعض لوگوں نے ردِعمل کا اظہار کیا، جبکہ ان کی گرفتاری کے اصل مقصد اور گرفتار شخص کے ماضی و حال کے جرائم پر کوئی توجہ نہیں تھی، لیکن جب جنرل سمیع سادات اور کمانڈر اللہ داد کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو بھی منظرِ عام پر آئی تو بہت سے ناقدین کے غصے پر ٹھنڈا پانی پڑ گیا۔
جنرل سمیع اس آڈیو کلپ میں اعتراف کرتا ہے کہ وہ پاکستان میں ہے اور اللہ داد سے بھی کہتا ہے کہ اگر ممکن ہو تو وہ وہاں چلا جائے، لیکن کمانڈر اللہ داد اسے جواب دیتا ہے کہ اس کی موجودگی لغمان اور نورستان میں مناسب ہے اور وہ عسکری سرگرمیوں یا کارروائیوں میں مدد کرے گا۔ اس انکشاف نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان شر و فساد کی آخری پناہ گاہ ہے اور وہ جمہوری دور میں فرار ہونے والے فوجیوں، اربکیوں اور شر و فساد کے بعض عناصر کو دوبارہ افغانستان اور شرعی نظام کے خلاف مسلح کرنا چاہتا ہے، جن کا مقصد صرف اقتدار اور پیسہ حاصل کرنا ہے۔
فوجی رجیم، جو اب افغانستان میں قائم استحکام، تعمیرِ نو اور ترقی کو برداشت نہیں کر سکتی اور دوسری جانب مسلسل اندرونی عدم استحکام کا شکار ہے، اب انہی داخلی مسائل کو چھپانے کے لیے الزام افغانستان پر عائد کر رہی ہے، تاکہ پاکستان کے عوام کو یہ دکھایا جا سکے کہ سارا مسئلہ افغانستان میں ہے۔ دوسری عجیب بات یہ ہے کہ کئی مرتبہ ڈیورنڈ فرضی لکیر کے اُس پار سے لائے گئے مسلح افراد اور خفیہ گروہوں کو امارت اسلامیہ کی جانب سے گرفتار، بے نقاب اور ان کے منصوبوں کو ناکام بنایا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود دوسروں کے اشاروں پر گمراہ ہونے والے لوگ مزاحمت، محاذوں اور آزادی کے نام پر افغان سرزمین میں مسلح سرگرمیوں اور بدامنی کے لیے داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، اور یہ آرزو ہمیشہ اپنے ساتھ قبر میں لے گئے ہیں۔
سمیع سادات اور اللہ داد فدائی کی گفتگو میں مزید دو نکات بھی قابلِ ذکر ہیں۔ ایک نورستان میں ایک اہم پل کو منہدم کرنا ہے، تاکہ ان کے لیے پیش قدمی اور تحفظ آسان ہو جائے، جبکہ دوسرا جمعے کے دن حملے اور بدامنی پیدا کرنا ہے، کیونکہ ان کے خیال میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین میں سے اکثر اس دن چھٹی پر ہوتے ہیں اور وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
اس گفتگو کے منظرِ عام پر آنے اور کمانڈر اللہ داد کی گرفتاری کے ساتھ ایک بار پھر پاکستان کی دوغلی پالیسی پر ایک اور کاری ضرب لگی اور اسے واضح کر دیا گیا کہ افغان سرزمین دوسروں کے کھیل اور منصوبوں کی جگہ نہیں ہے، اور نہ ہی سکیورٹی فورسز اس قدر بے پروا اور غافل ہیں کہ ان شرپسند عناصر کی سرگرمیوں سے بے خبر رہیں۔
اگرچہ اس گرفتار کمانڈر نے فتح کے بعد معافی یا عفو کے فرمان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے علاقے میں معمول کی پُرامن زندگی شروع کر دی تھی اور اس نے یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ کبھی ملک فروشی اور بدامنی کے لیے کوشش نہیں کرے گا، لیکن پڑوسی فوجی رجیم اور شر و فساد کے سرکردہ افراد کے مادی وعدوں نے اس کی آنکھیں چندھیا دیں اور اس نے عفو کے امتیاز کی خود خلاف ورزی کی، جس پر اس نے ندامت کا اظہار بھی کیا ہے۔
پاکستانی فوجی رجیم کی جانب سے سابقہ جمہوری نظام کے فوجیوں، اربکیوں اور فساد پر مبنی گروہوں کے ساتھ تعاون معاملہ اب صرف افغانستان تک محدود نہیں رہا، بلکہ اس رجیم نے اپنی بقا اور مغربی وابستگی کے تسلسل کے لیے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اندرونی کمزوریوں کو دوسروں پر الزام ڈالنے اور موجودہ حاکم نظام کو غیر مستحکم کرنے کے ذریعے چھپائے۔
اس ملک کی فوجی رجیم اور اس کے کارندے اپنی پوری طاقت اور ڈھٹائی کے ساتھ کوشش کرتے ہیں کہ افغان سرزمین کے ان دشمنوں کو ڈیورنڈ فرضی لکیر تک حتیٰ کہ فوجی گاڑیوں میں پہنچائیں اور وہاں انہیں اس مقصد کے لیے اتاریں کہ افغانستان کے لیے رکاوٹ اور بدامنی پیدا کریں، لیکن امارت اسلامیہ کی چوکس سرحدی اور انٹیلی جنس فورسز نے ہر بار یا تو انہیں زندہ گرفتار کیا ہے یا وہیں ان کے مذموم اعمال کی سزا دی ہے۔
یہ تمام حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان خطے میں شر و فساد کی آخری پناہ گاہ ہے اور ان تمام گروہوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے جو اس کے حکم پر اپنے ممالک اور نظاموں کے خلاف پیسے اور عہدے کی امید میں لڑتے ہیں۔ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ فوجی رجیم اب ان حساسیتوں کا ادراک کرے، حقیقی اور سچی سیاست سیکھےھ اور اپنے عوام سے دل سے سچی بات کہے کہ وہ اب یک طرفہ حکمرانی کی صلاحیت نہیں رکھتی اور نہ ہی اندرونی چیلنجوں کا کامیابی سے مقابلہ کر سکتی ہے۔


















































